فیس بُک پر فرضی آئی ڈی بنا کر لڑکی کا قابل اعتراض پوسٹ وائرل، 2 نامزد
دربھنگہ (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
ضلع کے سنگھواڑہ تھانہ حلقہ کے کرونی گاؤں رہائشی ایک طالبہ کا پڑوس میں ہی رہنے والی ایک لڑکی نے فیس بک پر فرضی آیڈی بنا کر فحش ویڈیو،فحش فوٹو، پوسٹ کر دیا ۔اس ضمن میں متاثرہ لڑکی کے والد نے تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا ہے کہ میری لڑکی کا فوٹو فیس بک پر اپلوڈ کر فحش پوسٹ کمنٹ کرتی تھی وہیں 5 جون کو جب ملزم لڑکی کے گھر جاکر اسے ایسا کرنے سے منع کیا تو ملزم لڑکی و اُس کے اہلِ خانہ نے گالی گلوج کرتے ہوئے مار پیٹ پر آمادہ ہو گئے اور دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ روپے دو تبھی سوشل سائٹ سے فوٹو ڈیلیٹ کریں گے۔ تھانہ صدر امیت کمار نے بتایا کہ آئین کی دفعات 341 ،323،354 ڈی، 504 ،506 اور 34 آئی پی سی سمیت آئی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر 21/110 درج کر معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔معاملے میں 2 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔