ارریہارولاورنگ آبادبانکابکسربھاگلپوربھوجپوربہاربیگوسراےپٹنہپورنیہتازہ خبرتعلیم و روزگارجموئیجہان آباددربھنگہروہتاسسارنسپولسمستی پورسہرسہسیوانشیخوپورہشیوہرکٹیہارکشن گنجکھگڑیاکیمورگوپال گنجگیالکھی سرائےمدھوبنیمدھے پورامشرقی چمپارنمظفر پورمغربی چمپارنمونگیرنالندہنواداویشالی

فوقانیہ و مولوی امتحانات 2023 کے رجسٹریشن کی تاریخ میں تاخیری فیس کے ساتھ توسیع

خوش خبری : فوقانیہ و مولوی امتحانات 2023 کے رجسٹریشن کی تاریخ میں تاخیری فیس کے ساتھ توسیع

پینہ :2 نومبر 2022۔ ڈاکٹر محمد نور اسلام کنٹرولر آف اگزامنیشن بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے جناب منوج کمار، ( آئی اے ایس ) چیئر مین بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے حکم کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ درجہ فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2023 کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں گزشتہ 30 اکتوبر سے 15 نومبر تک اور Private Permission کی تاریخ میں 10 نومبر تک تاخیری فیس 50-50 روپے کے ساتھ توسیع کی گئی ہے ۔

کنٹرولر آف اکزامنیشن مدرسہ بورڈ نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ جناب چیئرمین نے مدارس کے صدرالمدرسین ، گارجین حضرات بالخصوص طلباء و طالبات کی پریشانی کو ملحوظ رکھتے ہوئے رجسٹریشن کی تاریخ اور Private Permission کی تاریخ میں توسیع کی ہے، تا کہ ایک بھی طالب علم خواہ وہ شہری علاقہ میں قیام پذیر ہوں یادہاتی علاقہ میں رہتے ہیں کوئی بھی مدرسہ بورڈ کے فوقانیہ و مولوی 2023 کے امتحانات سے متعلق رجسٹریشن و پرمیشن سے کسی بھی صورت میں محروم نہ رہ جائیں ۔

جناب محمد سعید انصاری سکریٹری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے مدارس کے صدرالمدرسین سے گذارش کی ہے کہ توسیع شد و پروگرام کے درمیان ہی متعلقہ مدرسہ کے طلباء و طالبات کے رجسٹریشن و پرائیویٹ پرمیشن کی ذمہ داری بحسن خوبی انجام دیں ۔

مدارس کے اساتذہ کو جدید نصاب تعلیم کے مطابق تیار شدہ ماڈیول کے ذرا یہ تقریب ٹریننگ دی جائے گی تا کہ اسا تذ وکرام اور مدارس کے طلبا وطالبات جو مدارس میں زیرتعلیم ہیں انہیں جدید نصاب تعلیم کے رموز ونکات سے بنیادی طور پر واقف کرایا جا سکے ۔

ڈاکٹرمحمد نور اسلام نے مدارس کے صدرالمدرسین کو ہدایت دی ہے کہ وہ طلباء و طالبات کے ذریعہ فراہم کرائے گئے Candidate Registration Application Form میں جو اطلاعات موجود ہیں اسے من وعن آن لائن رجسٹریشن کے دوران بھر میں تا کہ طلباء وطالبات کی تفصیلات میں کسی طرح کا کوئی تضاد پیدا نہ ہو۔ مزید اخبار کے ذریعہ بار بار یہ اطلاع دی جاتی رہی ہے کہ پرائیویٹ امیدوار ایک درجہ سے دوسرے درجہ کے امتحان سے متعلق رجسٹریشن فارم پر کرنے میں تین سال کا وقفہ لازمی طور پر رکھیں

ساتھ ہی ملحقہ مدارس میں تدریسی فرائض انجام دینے والے اساتذہ کرام جو مدرسہ نظامیہ سے پاس ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ مدرسہ بورڈ سے بھی اپنی لیاقت کی شروعات کر میں تو ایسے استاد پرائیویٹ پرمیشن کے بعد براہ راست درجہ فوقانیہ میں رجسٹریشن کرانے کا جواز رکھتے ہیں ۔اس کے علاوہ ڈاکٹر محمد نور سلام کنٹرولر آف اکر منیشن نے واضح طور پر بتایا ہے کہ جس امیدوار کا نام شروع ، درمیان اور آخر میں نہیں ہے اور صرف ایک ہی نام ہے وہ ضابطہ کے مطابق صرف ایک نام ہی درج کریں اور باقی کالم میں ۔۔۔۔۔۔ ( ڈیش ) درج کریں ۔

اس کے علاوہ جو امیدوار ماہ جنوری 2022 میں رجسٹریشن کروا چکے ہیں ان کی فہرست متعلقہ مدارس کو بھیجی جارہی ہے اگر کسی مدرسہ کوفہرست فراہم نہیں ہوتی ہے تو وورجسٹریشن پینٹ سلیپ (Payment Slip) مدرسہ بورڈ کے ای میل help.bsmeb@gmail.com پر میل کر دیں ۔ساتھ ہی کنٹرولر آف اکزامینشن نے یہ بھی بتایا کہ جوبھی مسائل ہیں رجسٹریشن یا پرمیشن کے سلسلے میں اس کے حل کیلئے آئی ٹی سیکشن سے ہی رجوع کریں ۔مدرسہ بورڈ کے ویب سائٹ پر کئی موبائل کے نمبرات کا اندراج کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button