POSTS
فری گیٹ برڈ سمندری پرندہ ہے مگر تیر نہیں سکتا

- فری گیٹ برڈ جب اپنے پر پھیلاتا ہے تو اس کی لمبائی 7/ فٹ تک جا پہنچتی ہے

- اس پرندے کے گلے کے پاس سرخ رنگ کی ایک تھیلی ہوتی ہے ۔
فری گیٹ برڈ کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ دوسرے پرندوں کی غذائیں چوری کرتا ہے ۔

فری گیٹ برڈ ( Frigatebird ) ایک سمندری پرندہ ہے ۔ اس کی دم لمبی اور دو حصوں میں بٹی ہوئی ہوتی ہے۔وہ جب اپنے پر پھیلاتا ہے تو اس کی لمبائی 7/ فٹ تک جا پہنچتی ہے ۔ یہ بھی البٹروں کی طرح لمبی اڑان بھرتا ہے ۔ پر واٹر پروف نہ ہونے اور پاؤں چھوٹے ہونے کی وجہ سے یہ پرندہ تیر نہیں سکتا ۔ مچھلی ، خولدار جاندار اور جیلی فش اس کی مرغوب غذا ہیں۔

فری گیٹ برڈ کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ دوسرے پرندوں کی غذائیں چوری کرتا ہے ۔ اس کی چونچ لبی ، باریک اور ٹک نما ہوتی ہے جس سے مچھلی پکڑنے میں اسے آسانی ہوتی ہے ۔ یہ ڈھول اور کھڑکھڑاہٹ جیسی آواز نکالتا ہے ۔ اس کا رنگ سیاہ ہوتا ہے البتہ اس کے پروں پر ارغوانی رنگ کی ایک خوبصورت چک ہوتی ہے ۔ اس پرندے کے گلے کے پاس سرخ رنگ کی ایک تھیلی ہوتی ہے ۔ یہ جھاڑیوں میں گھونسلہ بناتا ہے ۔

