اہم خبریںبہارمغربی چمپارن

عصر حاضر میں مسلم سماج کے اندر جو گراوٹیں آئی ہیں اس کی بڑی وجہ انسانی اقدار کی پامالی ہے: مفتی اکرام الدین قاسمی

دھرم سانسد کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے والے مذہبی رہنما ملک کی سالمیت کو نقصان پہونچا رہے ہیں:مفتی خورشید ندوی

امامس کونسل کے یک روزہ تعلیمی بیداری مہم سے علماء کا بصیرت افروز خطاب

مغربی چمپارن : عصر حاضر میں مسلم سماج کے اندر جو گراوٹیں آئی ہیں اور مسلم معاشرہ بے شمار برائیوں کا آماجگاہ بن گیا ہے اس کی بڑی وجہ انسانی اقدار کی پامالی ہے’آج اگر مسلم سماج کا سروے کیا جائے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ اس قوم میں غیروں کی تہذیب و تمدن رچ بس گئی ہے’موجودہ وقت میں سماجی ومعاشرتی مسائل سے لیکر امت کے فساد کے اسباب و علل پر گہری نگاہ رکھنا بہت ضروری ہے یہ باتیں آل انڈیا امامس کونسل کے ریاستی صدر مفتی اکرام الدین قاسمی نے بتیا ضلع کے لوریا گاوں میں تعلیمی بیداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید نوجوانوں سے کہا کہ آپ اس ملک کے مستقبل ہیں آپ اگر یہ عہد کر لیں کہ ہمیں ملک کا نقشہ بدلنا ہے یہ آپ کر سکتے ہیں آپ ہی اس معاشرے کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں’آپ کا اخلاق اور آپ کا کردار ملک کو ایک نئی سمت دیگا

وہیں اس موقع پر مفتی خورشید عالم قاسمی نے بھی اپنے خطاب میں نوجوان نسل کو ملک سے محبت اور ملک کی سالمیت کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کا پیغام دیا انہوں نے کہا کہ آج ہماری نوجوان نسل شراب نوشی سٹہ بازی جیسے خبیث برائی میں مبتلا ہے یہی وجہ ہیکہ آج ہم ہر میدان میں پیچھے ہیں انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر دینی شعور پیدا کریں اور اپنی قوم کو ہر ظلم سے نجات دلانے کی فکر پیدا کریں

انہوں نے اس موقع پر ائمہ و علماء کرام کی ترقی کے لئے انھیں دینی اور سماجی کاموں میں اہم کردار ادا کرنے کی تربیت دی اور مکتب کے نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا اس تعلیمی بیداری کانفرنس سے مولانا حفظ الرحمن اور مطیع الرحمن نے بھی مسلم معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل پر قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل و مفصل بیان کیا

ان خبروں کو بھی پڑھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button