اہم خبریںبہارویشالی

عزیزم شاہ نواز اعظم ہمراہ عزیزہ نوشیہ احمدی رشتئہ ازدواج سے منسلک

حاجی پور : (شرافت خان) چہرہ کلاں بلاک کے تحت مردم خیز ادبی و شاعر حاجی ماسٹر محمد فیاض احمد مضطر عزیزی ، شاعر نذرالاسلام نجمی ، محمد محمود عالم فانی کی بستی چین پور میں گزشتہ شب بڑے سادگی اور خوش اسلوبی کے ساتھ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق عزیزم محمد شاہ نواز اعظم سلمہ ابن محمد فضل عالم مقام چین پور ویشالی ہمراہ عزیزہ نوشیہ احمدی بنت محمد رضوان احمد برہم پورہ مظفر پور رشتئہ ازدواج سے منسلک ہوگئے اس جوڑے کا نکاح حضرت مولانا محمد فضل الرحمان نے گواہ اول محمد شارب ابن محمد اظہار احمد دوئم گواہ نور محمد ابن مرحوم محمد امان اللہ کی موجودگی و تمام حاضرین مجلس کی موجودگی میں پڑھائی۔

وہیں لڑکا کے والد و رفقاء نے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیاجس میں خصوصی طور سے پٹنہ ضلع نگر نگم کے مئیر افضل امام ، جد یو مہوا اسمبلی حلقہ کے سابقہ امیدوار ڈاکٹر آسمہ پروین ، سمیتی ممبر شینہ مظہر صاحبہ ، صحافیہ شبانہ فردوس صاحبہ، خالہ عصمت آرہ ، غوثیہ احمدی ، فوزیہ احمدی ، جد یو لیڈر راجا بابو ، ابھیشک کمار ، راجد لیڈر مکھیا ثاقب انور خواجہ چاند چھپرہ ، راجد لیڈر مکھیا شمبھو شرن رائے ہلیا ، مکھیا رام دیپ کمار ، سابق ضلع پارشد محمد لڈن بابو،

عزیزم شاہ نواز اعظم ہمراہ عزیزہ نوشیہ احمدی رشتئہ ازدواج سے منسلک

اسی طرح راجد کے مہوا اسمبلی انچارج سرفراز اعجاز ، مالے کے ضلعی سیکریٹری صفدر ارشاد ، بہنوئی نیر اقبال ، حاجی ابوظفر ، ماما صادق حسن ،ڈاکٹر نہال ، ڈاکٹر آفتاب چین پور ، محمد وصی ، خالو محمد سمیع الدین ، دوست محمد عاشق ، راشد اقبال ،محمد شوکت دانش ابابکر پوری ، ڈاکٹر آصف اقبال سمیت کئی ملی ،سیاسی ،سماجی اہم شخصیات شریک تقریب ہوکر نوعروس جوڑے کو نیک دعائیں دیں ۔

قومی ترجمان
قومی ترجمان
Qaumi Tarjuman
قومی ترجمان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button