عامر سلیم خان صاحب کا انتقال اردو صحافت کا غیر معمولی خسارہ ہے ۔سیف الاسلام مدنی!
کانپور(نمائندہ) مشہور صحافی اور روزنامہ ’ہمارا سماج‘ کے ایڈیٹر ملی مسائل پر گہری نظر رکھنے والے جناب عامر سلیم صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، یہ حلقہ صحافت کے لئے غیر معمولی سانحہ ہے۔
سیف الاسلام مدنی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ مرحوم غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک تھے اپنی انفرادی معیار کی صحافت اور رپورٹنگ کے ذریعہ خواص و عام میں مقبول تھے ۔ وہ ملت کے مسائل پر گہری نظر رکھتے تھے اور بڑی بےباکی کے ساتھ ہر مسئلے پر اپنی رائے رکھتے تھے ابھی زیادہ عمر دراز بھی نہیں تھے دل کا دورہ پڑنے سے دہلی میں انکاانتقال ہو گیا۔
موصوف خوش اخلاق انسان تھے ایک بڑے عہدہ پر ہوتے ہوئے ایک دوسرے کا احترام کرنا اور سبھی سے محبت سے پیش آنا انکا امتیاز تھا خاکسار سے بھی بہت محبت رکھتے تھے فون پر ان سے رابطہ رہا کرتا تھا یہ سانحہ ہمارا سماج کے لئے بھی المناک ہے ایک زمانے تک وہ ہمارا سماج کے ساتھ جڑ کر کام کرتے رہے حقیقت بیانی میں انہوں نے کبھی کسی کی پرواہ نہیں کی یہی چیز تھی جو انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی تھی آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن انکی خدمات عرصہ دراز تک لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی اور ایک زمانہ انکو نیک نامی سے یاد کرےگا۔
اللہ موصوف کو اپنی شایان شان بدلہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے اس موقع پر میں انکے اعزہ و اقارب کو تعزیت مسنونہ پیش کرتا ہوں ۔