POSTS

صوبہ بہار کے ہر علاقہ میں ترقی کی ہوا بہہ رہی ہے،وجے چودھری

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) بہار حکومت کے تعلیم و پارلیمانی امور کے وزیر وجئے کمار چودھری نے کہا کہ بہار تیزی سے خوشحالی کی جانب بڑھ رہا ہے صوبہ کے ہر علاقہ میں ترقی کی ہوا بہہ رہی ہے بجلی سڑک صحت رہائش پانی وغیرہ کا انتظام کر اب شہروں کی طرح بہارکے دیہی حلقہ کو بھی اسمارٹ بنانے کی قواید تیزی سے جاری ہے تاکہ ترقی کی روایت کو تیزی فراہم کی جا سکے وہ ودیاپتی نگر بلاک حلقہ کے شیر پور گائوں کے باشندہ جدیو رہنما و سماجی خدمت گار محمود عالم شبنم کی لڑکی افسانہ کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بہار آج تعلیم کے شعبہ میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے وہی سرائے رنجن اسمبلی حلقہ کے ہر علاقہ کی ترقی ترجیحی بنیاد پر کی جارہی ہے جو ایک نظیر ثابت ہو رہا ہے موقع پر جدیو کے ریاستی سکریٹری دھریندر کمار سنگھ محمد شہیدالدین ایم اے شبنم یوتھ بریگیڈ کے کنوینر پدماکر سنگھ لالا محمد حیدر علی پنچایت سمیتی ممبر محمد انور حسین ننہے جی محمد شرف الدین نیہال لڈن جدیو بلاک صدر ہریش پرساد سنگھ سماجی خدمت گار ہریش چندر پودار سنیل کمار بم بم وغیرہ تھے ادھر وزیر نے بلاک کے مختلف گائوں میں عوامی رابطہ بھی کیا اور اس دوران لوگوں کے مسائل سے روبرو ہوئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button