3، مئی (قومی ترجمان) پٹنہ کے گاندھی میدان میں کثیر تعداد میں عید کی نماز ادا کی گئی۔ آپ کو بتا دیں کہ اس موقع پر سی ایم نتیش کمار نے بھی شرکت کی۔چیف سکریٹری امیر سبحانی سمیت کئی بڑی شخصیات بھی موجود تھیں۔
بتادیں کہ کورونا کی وجہ سے گزشتہ 2 سال سے گاندھی میدان میں کوئی پروگرام نہیں تھا۔ اس موقع پر نتیش کمار نے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دراصل آپ کو بتاتے چلیں کہ اس دوران سی ایم نتیش کمار نے کہا کہ عید کے موقع پر ہم 2006 سے اس گراؤنڈ پر آ رہے ہیں۔ کورونا وبا کے باعث گزشتہ 2 سال سے اجتماعی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی عید منائی جارہی ہے۔ لوگ بہت خوش ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد نماز پڑھنے کے لئے یہاں جمع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سب کو میری طرف سے نیک خواہشات
لوگوں نے پیار سے سب کچھ تیار کیا ہے۔ شدید گرمی میں لوگوں نے 1 ماہ کے روزے رکھے۔ نتیش کمار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سماج میں پیار اور بھائی چارہ کا بول بالا ہو، امن ہو، ہر کوئی ایک دوسرے کا احترام کرے، کسی بھی مذہب کے لوگ غلط سلوک نہ کریں ۔سب کو ایک دوسرے کی عزت اور احترام کرنا چاہیے اگر مجھے موقع ملے تو اس موقع پر آؤں گا مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔پورا بہار اور ملک آگے بڑھے ۔
یہ بھی پڑھ سکتے
- سکشمتا – 2 کا رزلٹ ڈاؤن لوڈ کریں
- جمعیت علماء اتردیناجپور کا انتخابی عمل
- تحفظ اوقاف اور امارت شرعیہ
- سکشمتا 2.0 میں 26 فروری کو پوچھے گئے سوالات
- سکشمتا 2.0 میں پوچھے گئے سوالات
قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!