سی آر پی ایف جوان منوج کی آخری دیدار کیلئے امنڈا جن سیلاب
منوج ملک امر رہے کے نعروں سے گونج اٹھا ودیا پتی نگر
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) ودیاپتی نگر بلاک حلقہ کے مئو دھنیش پور جنوب پنچایت کے باشندہ سابق فوجی آنجہانی اپندر ملیک کے فرزند سی آر پی ایف جوان منوج ملیک کی ڈیوٹی کے دوران مشکوک حالت میں ہوئی موت کے تیسرے دن آج انکے جسد خاکی کا سمریا گھاٹ گنگا کے کنارے آخری رسوم کی ادائیگی کر دی گئی منگل کی سہہ پہر منوج کی جسد خاکی انکے آبائی گھر پر پہنچنے کے بعد سے ہی سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی بھیڑ بدھ کی صبح تک جمع رہی لوگوں نے اپنے بہادر جوان کو نم آنکھوں سے الودا کیا اس سے قبل سی آر پی ایف کیمپ مظفرپور سے آئے انسپکٹر سنجئے کمار مشرا و جمو تبی واقع ون تالاب غروپ سنٹر سی آر پی ایف کیمپس سے جسد خاکی کو لیکر آئے اے ایس آئی دیپک کمار سنگھ کی قیادت میں درجنوں جوانوں نے انکے اہلہ خانہ کو سپردِ کیا وہی سمریا گھاٹ پر سی آر پی ایف کے جوانوں نے متوفی جوان کو گارڈ آف آنر دیا موقع پر مقامی تھانہ کے اے ایس آئی جئے کرشن پانڈے یوتھ بریگیڈ ٹیم کے کنوینر پدماکر سنگھ لالا سریندر سنگھ کندن سنگھ راکیش ساہ چندن بھولا امرناتھ سنگھ منا سنتوش ساہ کنہیا داس راہل مہتو امرجیت سنگھ پیکس صدر رام بہاری سنگھ پپو دویندر ملیک وغیرہ تھے