سیتامڑھی

سیف الاسلام مدنی کو سیتامڑھی کی نئی ذمہ داری ملی،اس فیصلے سے ضلع میں مجلس کو مضبوطی ملے گی

سیتامڑھی(شکیب الاسلام) معروف سماجی کارکن جناب سیف الاسلام مدنی کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین بہار کے ریاستی صدر اخترالایمان صاحب و یوتھ ریاستی صدر ایڈوکیٹ عادل حسن آزاد کی جناب سے ضلع کور کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے موصوف عرصہ دراز سے ایم آئی ایم سے جوڑے ہوئے ہیں اور قوم و ملت کے لئے مختلف پلیٹ فارم سے سماجی اور فلاحی کام انجام دے رہے ہیں انکا ضلع کور کمیٹی میں شامل ہونا سیتامڑھی کے اندر ایم آئی ایم کو نئی راہ اور مزید قوت دے گا اس فیصلے کے بعد علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔

سیف الاسلام مدنی نے کہا مجلس قانون کی بالادستی کی بات کرتی ہے اور انصاف کی بات کرتی ہے ملک میں اقلیتوں کے خلاف ظلم و جبر اور ناانصافی کا جو سلسلہ ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ایم آئی ایم کے لیڈران اور کارکنان اسکے خلاف آواز بلند کرتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ ہمارے بڑوں نے اپنا اعتماد جتایا اور مجھے ذمہ داری سے نوازا اس موقع کو صحیح استعمال کرنے کی کوشش کروں گا ۔

انہوں نے کہا پوری قوت کے ساتھ عوام کے اندر مجلس کے تئیں بیداری پیدا کرونگا ملک میں آج بھی مسلمانوں کو یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ انکا اصل ہمدرد کون ہے کون انکا استحصال کرتا ہے مسلمان اور برادران وطن سبھی کو ایسی جماعت کے ساتھ آنا چاہئے جو ملک میں انصاف اور قانون کی بات کرتے ہیں ۔

معلوم ہو کہ مختلف اہم شخصیات کی جانب سے انکو مبارک باد بھی پیش کی گئی جن میں خاص طور سیتامڑھی ضلع کنویز ایم آئی ایم انجینئر نظرے عالم مفتی محمد شاہد قاسمی سینئر صحافی طالب حسین آزاد حمزہ شعیب قمر تسلیم محمد عمران احمد علی قاری جاوید قطب الدین صدیقی آفتاب عالم کے نام قابل ذکر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button