عہد کریں تمباکو نوشی کل سے نہیں آ ج ہی سے ترک کریں گے۔ڈاکٹر عبد الودود قاسمی
مدھوبنی ( پریس ریلیز ) عالمی تمباکونوشی ڈے کی مناسبت سے سی، ایم،بی کالج گھو گھر ڈیہا مدھوبنی میں قائم این، ایس،ایس،اکائی کے زیر اہتمام” عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی” پر مشتمل ایک خاص محفل منعقد کی گئی. اس پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر کیرتن ساہو نے کی جب کہ نظامت کے فرائص ڈاکٹر عبدالودود قاسمی( پروگرام آفیسر ان ایس ایس )نے بحسن وخوبی انجام دی۔
پروگرام کے آغاز میں آج کے دن کو منانے کی اہمیت و افادیت اور اس کے تاریخی پس منظر کو بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر قاسمی نے کہا کہ "عالمی ادارہ صحت” کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہر سال 31/ مئی کو انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن ایک خاص مقصد کے پیش نظر منایا جاتا ہے۔تمباکو نوشی ہمارے ماحول، معاشرہ اور انسانیت کے لیے خطرہ اور زہرہلاہل ہے۔ آج دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے مختلف ذرائع ہیں اور سب کے سب مہلک ومضر ہیں ۔
ماحول اور انسانی جان کی محافاظت کی نیت سے آج کے دن کا انعقاد کیا جانا شروع ہوا۔(WHO)کے رکن ممالک نے ایک قرارداد منظور کی تھی،جس کے ذریعے 17 اپریل 1988ء سے ایک دن تمباکو نوشی کے انسداد کے لیے منانے کا فیصلہ لیا گیا، اس قرارداد کے پاس ہونے کے بعد سے ہی ہر سال 31 مئی کو "یوم انسداد تمباکو ڈے” منایا جاتا ہے اس موقع پر لوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے بچنے اور بیدار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے
اس پروگرام میں این،ایس،ایس کے رضاکار طلباء و طالبات میں سے چند رضاکاروں نے دیے گئے عنوان” تمباکو نوشی صحت کے لیے مہلک ہے” پر تقاریر بھی پیش کیے اس مقابلہ میں اول دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والی طالبات کو این،ایس،ایس،کی سند بھی دی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کیرتن ساہو نے کہا کہ تمباکو نوشی نہایت ہی مضر اور مہلک ہے تمباکو نوشی سے جہاں اس کے استعمال کرنے والے اس کی زد میں آ تے ہیں وہیں تمباکو نوشی برے اثرات ہمارے ماحول پر بھی پڑتے ہیں اور اس کی زد میں وہ لوگ بھی آ جاتے ہیں جو تمباکو نوشی نہیں کرتے یہ بہت ہی بری اور مہلک چیز ہے اس سے بچنا چاہئے اور اپنے سماج میں بھی اس سے بچنے کے لئے لوگوں کو بیدار کرنے کی خوب کوشش کر نی چاہئے
میں اپنے کالج کے این ایس ایس کے سارے رضاکار طلباء وطالبات سے گذارش کرونگا کہ آپ سب مل کر سماج کو بیدار کرنے کی بھر پور کوشش کریں
"ڈاکٹر کیرتن ساہو”
تقریب سے خطاب کرنے والے دیگر لوگوں میں پروفیسر نتیش کمار وردھن، ڈاکٹر نیروپما سوربھی لکڑا،ڈاکٹر رتن کماری جھا، ڈاکٹر گجیندر بھاردواج، ڈاکٹر چندر موہن پر بھا کر، ڈاکٹر ہری شنکر رائے، کے نام اہم ہیں ہیں اس تقریب میں شرکت کرنے والوں میں دلیپ کمار،ودیا نند،اشا کماری،سچیدانند،جیتیندر کمار یادو ( صدر طلبا یونین،سی،ایم،بی،کالج ) پپو کمار یادو،پوجاکماری,پشپا کمار ی،کے نام اہم ہیں۔ناظم محفل ڈاکٹر عبد الودود قاسمی کے کلمات تشکر پر محفل کے خاتمی کا اعلان کیا گیا۔