سمستی پور

سمستی پور میں زیر تعمیر بیت الخلاء کی ٹنکی میں دم گھوٹنے سے 3 افراد کی دردناک موت ،ایک زخمی






سمستی پور(محمد مصطفیٰ) محی الدین نگر تھانہ حلقہ کے کرساہا پنچایت کے حسن پور میں زیر تعمیر بیت الخلاء کی ٹنکی میں گھر کے مالک سمیت تین افراد کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہو گئ، جبکہ چوتھا بیہوش ہوگیا۔ جسے مقامی لوگوں کی مدد سے کسی طرح رسی لگا کر کھینچا گیا،مہلوک کی شناخت ودیاپتی نگر کے سوہانی پور کا 40 سالہ جیلیش رائے ، حسن پور رجیسی کا رہائشی سونو کمار اور دھرم پور کرساہا کا ایک مزدور سبودھ پاسوان کے طور پر کی گئی ہے،۔ متوفی جیلیش رائے اپنے سسرال حسن پور میں ہی رہتا تھا۔ جہاں وہ اپنی رہائش کے لئے مکان بنا رہا تھا،واضح ہوکہ گھر کے مالک جیلیش رائے تقریباً پندرہ دن قبل گھر کے اندر بیت الخلاء کے ٹینکی تعمیر کرایا تھا، جو چاروں طرف سے بند تھا اور قریب بیس فٹ گہرا تھا۔ ٹینکی کے ٹھکن کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا صرف دو فڈ کا ایک بوربل بچا تھا۔ اس بوربل کے ذریعہ جمعہ کی صبح دھرم پور کے سبودھ پاسوان شیٹرنگ کھولنے کے لئے اندر داخل ہوئے تھے۔ جو کچھ دیر تک باہر نہیں آیا اسے دیکھنے کے لئے گاؤں کے ہی سونو کمار اندر گیا لیکن وہ بھی نہیں نکلا ان دونوں کو بچانے کے لئے گھر کا مالک بھی اندر چلا گیا یکے بعد دیگرے تینوں کی موت واقع ہوگئی،بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے کو دیکھ تعمیر کرارہے ٹھیکدار کو جب اندر بھیجا گیا تو وہ اندر جاتے ہی بیہوش ہونے لگا ،جسے مقامی باشندوں نے آنا فانا میں رسی کے ذریعہ باہر کھینچ نکالا،اور علاج کے لئے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں بنیادی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا،جیسے ہی اسکی اطلاع مقامی تھانہ انچارج کو ہوئی مقامی تھانہ انچارج پولیس اہلکار کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا اور مزید کاروائی میں مصروف ہو گئے،اس واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے بھاکپا مالے ضلع کمیٹی کے ممبر سریندر پرساد سنگھ نے حکومت سمیت ضلع انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ مہلوک کے لواحقین کو امداد کے طور پر 4 ،4 لاکھ روپیہ معاوضہ سمیت دیگر تمام سرکاری امداد مہیاء کرائیں،اور بچوں کی بڑھائی کا خرچ دیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button