سرکاری ملازمت : کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ میں اپرنٹس شپ کی 356 پوسٹوں کی بھرتی ، امیدوار 26 اکتوبر تک دے سکتے ہیں درخواست

کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ CSL میں اپرنٹسشپ کی بھرتی نکلی ہے۔ اس کے تحت ، آئی ٹی آئی اور ٹیکنیشن ٹریڈ عہدوں پر امیدواروں سے درخواست طلب کی گئیں ہیں ۔
ان پوسٹوں کے لئے آفیشل ویب سائٹ cochinshipyard.in پر جاکر درخواست دے سکتے ہیں ۔
درخواست دینے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر 2022 ہے۔
کل 356 پوسٹوں کے لیے بھرتی نکالی گئی ہے۔ ان میں آئی ٹی آئی ٹریڈ اپرنٹس کی 348 پوسٹس اور ٹیکنیشن اپرنٹائس کی 8 پوسٹ شامل ہیں۔ اس کے ذریعے مختلف ٹریڈ کی پوسٹ پُر کی جائیں گی۔
- انٹرمیڈیٹ پاس اقلیتی طالبات کو ملے گا ₹15,000 کی رقم!
- گوپال گنج میں فروغِ اردو کارواں کی جانب سے اردو میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی
- بریکنگ نیوز: وسطانیہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان، چیک کریں رول نمبر سے
- بہار : فوقانیہ اور مولوی 2025 کے نتائج جاری، یہاں چیک کریں اپنا رزلٹ
- بہار : اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی | 7 اپریل سے صبح کی شفٹ میں کلاسز
قابلیت
آئی ٹی آئی ٹریڈ اپرنٹس پوسٹس کے لیے دسویں پاس کے ساتھ متعلقہ ٹریڈ میں آئی ٹی آئی ڈگری ہولڈر درخواست دے سکتے ہیں۔ وہیں ٹیکنیشن اپرنٹس کے لئے ضروری ہے کہ وہ متعلقہ پیشہ ورانہ اعلی ثانوی تعلیم پاس کا سرٹیفکیٹ لازمی ہے ۔
تنخواہ
آئی ٹی آئی کے مختلف ٹریڈ میں منتخب امیدواروں کو 8،000 روپے کی تنخواہ ملے گی۔ وہیں ٹیکنیشن ٹریڈ میں منتخب امیدواروں کو 9،000 روپے کی تنخواہ ملے گی۔
درخواست کیسے دیں؟
امیدوار آفیشل ویب سائٹ http://cochinshipyard.in پر کلک کریں ۔
اب کیریئر سیکشن میں جائیں اور CSL کے لنک پر کلک کریں۔
ای -ریکروٹمنٹ کے لنک پر جائیں اور ٹرینی اپرنٹس کی بھرتی پر کلک کریں اور درخواست فارم کو پُر کریں۔