دربھنگہ

زمینی تنازعہ اور ہریجن حراساں کو لیکر کمتول تھانہ میں 3 الگ الگ ایف آئی آر درج ،کئی افراد نامزد

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو) کمتول تھانہ کے رتن پور اور واجد پور گاوں میں ہوئی مارپیٹ کو لیکر 2 الگ الگ ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔تھانہ حلقہ کے رتن پور پنچایت کے وارڈ 8میں 13جون کو راستے کی زمین کو لیکر ہوئی مارپیٹ میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کمتول تھانہ میں مقدمہ درج کرائی گئی ہے جس میں ایک جانب سے راجیش بیٹھا کے بیٹے گووند بیٹھا نے گاؤں کے ہی پركچھن بیٹھا،  لکچهمی بیٹھا ، وجے بیٹھا، اجے کمار، روی راج، شانتی دیوی، گیتا دیوی، کلا دیوی کے خلاف  ایف آئی آر 150/21 درج کرائی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ سبھی ملزموں نے 13جون کی دیر شب اچانک گالی گلوج کرنے لگے منع کرنے پر سبھی ملزموں نے لاٹھی ڈنڈے سے لیس ہو کر مار پیٹ کر میری ماں  اور میرے والد کا پیڑ توڑ دیا اور میری ماں کے گلے سے سونے کے زیورات بھی چھین لئے وہیں۔ دوسری جانب سے ودیا بیٹھا کے بیٹے پرکچھن بیٹھا نے  اپنے ہی فریق راجیش بیٹھا،  انجیلا بیٹھا ، گووند کمار، راہول، پونم کماری، سنگیتا کماری، پپو بیٹھا، ولاس بیٹھا کے خلاف ایف آئی آر 151/21 درج کرائی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا ہے کہ برہم پور گاؤں واقع راجو کھر پوکھر کے دھوبی گھاٹ پر آنے جانے کے لئے کھڑنجہ کیا جارہا تھا جسے سبھی ملزموں نے مل کر روک دیا اور 13جون کی رات گھر پر آکر گالی گلوج کرنے لگے منع کرنے پر سبھی ملزموں نے دھار دار ہتھیاروں سے وجے بیٹھا،لكچهمی بیٹھا پر حملہ کر شدید طور پر زخمی کر پچو بیٹھا نے گلے سے سونے کا چین چھین لیا معاملے کی تحقیقات ا اے ایس آئی گوپال پرساد گپتا نے شروع کردی ہے۔

اسی طرح کمتول تھانہ حلقہ کے واجد پور گاؤں رہائشی آنجہانی یوگیش مہتو کے بیٹے کوشیشر مہتو نے گاؤں کے ہی محمد لقمان ، زُلیخا ،بیچنی دیوی سمیت 6  افراد کے خلاف ہریجن ہراساں کے تحت گالی گلوج کر مارپیٹ کر زمین قبضہ کرنے کے خلاف کمتول  تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ سات جون کو میری موروثی زمین پر قبضہ کرنے کی نیت سے مٹی بھر وایا جا رہا تھا منع کرنے پر سبھی ملزموں نے گالی گلوج دیکر مار پیٹ کی واردات کو انجام دیا اور یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ میں جب یوپی کے نوئیڈا میں تھا تب ان لوگوں نے میرے باغیچے میں گرم پانی ڈال کر باغیچے کے درخت کو سکھا دیا تھا معاملے کی تفتیش اے ایس آئی چندرما یادو کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button