سمستی پور

رہبر کوچنگ سینٹر کی طالبات نے جامعہ ملیہ  کے زیر اہتمام منعقد ڈپلومہ انٹرینس امتحان میں کامیابی کا پرچم لہرایا

 کوچنگ سینٹر کی طالبات نے جامعہ ملیہ  کے زیر اہتمام منعقد ڈپلومہ انٹرینس امتحان میں کامیابی کا پرچم لہرایا

سمستی پور (محمد مصطفیٰ) رہبر کوچنگ سینٹر بلاس پور حیاگھاٹ ضلع دربھنگہ کی طالبات نے جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے زیر اہتمام منعقد ڈپلومہ انٹرینس امتحان میں کامیابی کا پرچم لہراکر اپنے کوچنگ سینٹر کا ہی نہیں بلکہ اپنے خاندان و علاقہ کا نام روشن کیا ہے ڈپلومہ داخلہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات میں بلاس پور گاؤں کی ذکری بنت اشرف زکریا مرحوم مہوش بنت محمد شکیل اور کھرسنڈ گائوں کی نصرت بنت محمد ممتاز احمد شامل ہیں بچیوں کی اس کامیابی پر رہبر کوچنگ کے سید تابش منیر سید محمد رفیع الزماں منچن محمد وسیع الرحمن محمد زبیر شیوا ناز سدرہ کے علاوہ تنویر احمد شاداب عتیقی وغیرہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انلوگوں کے تابناک روشن مستقبل کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button