سمستی پور

رہبر کوچنگ سینٹر میں الوداعیہ و حجاب کے موضوع پر یک روزہ مذاکرہ کا انعقاد

سمستی پور،14 فروری (محمد مصطفیٰ) سید تابش منیب ایسپونسرڈ کی کاوشوں و خدمت کے جزبے سے قوم و ملت کے نونہالوں میں علم کی شمع روشن کرنے کے مقاصد کے تحت دربھنگہ ضلع کے حیاگھاٹ مغربی بلاس پور گاؤں میں پھری چلائے جا رہے رہبر کوچنگ میں میٹرک کے رخصت پزیر بچوں کے اعزاز میں فیئر ویل پروگرام کے ساتھ ہی حجاب کے موضوع پر ایک مذاکرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس کی صدارت سینٹر کے انچارج سید محمد رفیع الزماں منچن نے کی اس پروگرام میں بچوں نے جہاں ایک سے بڑھ کر ایک پروگرام پیش کر شرکاء کا دل جیت کر انہیں داد و تحسین دینے پر مجبور کر دیا

وہیں بچیوں نے حجاب کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دین ہمیں اچھی اور پاکیزہ زندگی جینے کی مکمل رہنمائی دے رہا ہے انسان اس کے ظاہری حلیے کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے انسان کے علاقائی ذہنی اور اخلاقی رجحانات اسکے ظاہری حلیے سے ظاہر ہو رہے ہیں انسان کا حلیہ ہی اس کے ظاہر اور باطن کا آئینہ دار ہوتا ہے حلیہ ہماری زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے اور بحیثیت ایک مسلمان خاتون ہمیں اپنے لباس میں اس چیز کا بہت خیال رکھنا چاہیئے کہ ہم ایک مسلمان باوقار خاتون دکھائی دی حجاب مسلمانوں و خاتون کی شناخت ہے

موقع پر استاذ صدام حسین محمد زبیر سدرہ شیبہ کے علاوہ ریشمی پروین سافیہ ممتاز اریب آفتاب شمع پروین نیہا پروین آفیہ بشارت سادیہ کوثر محمد ربیع مدثر راشد محمد سہراز قیصر محمد نثار احمد محمد ذیشان ھیفاء نیہا عافیہ بشارت الماس بشری انجم ابوبکر وغیرہ تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button