بہاردربھنگہ

دیورا بندھولی کے جواں سال حافظ نجم الحسن سلفی کی ممبئی میں سڑک حادثے موت

آبائی قبرستان میں اشکبار آنکھوں سے ہوئے سپرد خاک

دربھنگہ (رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) مقامی بلاک حلقہ کے دیورا بندھولی باشندہ حافظ ابو الکلام کے فرزند حافظ نجم الحسن سلفی کی لاش ممبئی سے گھر پہنچتے ہی پورے گاوں میں سکتہ طاری ہوگیا ۔ان کی موت ممبئی میں ایک سڑک حادثے میں ہفتہ کو ہوگئی تھی۔
جنازے کی نماز  بعد نماز ظہر عمل میں آئی اوروہیں آبائی قبرستان میں سیکڑوں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد آغوش رحمت کئے گئے۔نماز جنازہ مولانا اشرف علی سلفی  نے پڑھائی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق 30 سالہ حافظ نجم الحسن سلفی ممبئی کے ایک نجی کمپنی گودریج میں پچھلے کئی سالوں سے کام کر رہے تھے ۔حالیہ پنچایت الیکشن کے موقع پر گھر آئے تھے۔ 10 دن قبل ہی گاؤں سے ممبئی گئے تھے ۔جنہوں نے بھی ان کی موت کی خبر سنی سبھوں کے اوپر سکتہ طاری ہو گیا ۔ مرحوم بہت ملنسار شخصیت کے مالک تھے ۔لوگوں سے بہت خندہ پیشانی کے ساتھ ملتے تھے ۔گاؤں کے کئی لڑکوں کو اپنی کمپنی میں انہوں نے ملازمت دلائی تھی کوئی بھی چاہنے والا ذریعہ معاش کے سلسلے ممبئی ان کے پاس پہنچتا تو ان کو وہ کسی نہ کسی کمپنی میں کام دلوا دیتے تھے ۔دارالعلوم احمدیہ سلفیہ دربھنگہ سے سنہ 2011 میں فراغت حاصل کی تھی ۔فراغت کے بعد انڈسٹریل سیفٹی منیجمنٹ کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے آئی اوش، نیبوش کیا اور ھندوستان کی مشہور ریفائنری کمپنی ریلائنس ریفائنری جام نگر گجرات میں بطور سیفٹی آفیسر ملازمت کی اس کے بعد وہ ممبئی کے گودریج کمپنی سے منسلک ہو گئے ۔اس دوران انہوں نے اپنے بہت سارے خیر خواہ کو روزی روٹی سے جوڑ دیا جو ان کے لئے صدقہ جاریہ ثابت ہوگا ۔

دوران طالب علمی سے ہی وہ بہت ذہین و فطین تھے بہت ہی کم عمری میں انہوں نے قرآن مجید حفظ کر لیا تھا ۔ان کی نعش جیسے ہی گاؤں میں پہنچی ایک جھلک دیکھنے کے بعد سبھوں کے اوپر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ۔والد والدہ اپنے ہونہار فرزند  کی موت کا صدمہ برداشت کرنے سے قاصر تھے ۔نماز جنازہ میں دور دراز کے علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔ان کی موت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرنے والوں میں ڈاکٹر عبدالعزیز سلفی، ڈاکٹر یوسف فیصل، انجینئر اسماعیل خرم، مولانا عرفان سلفی، سمیع الرحمن سلفی، عارف سلفی، مولانا خورشید عالم سلفی، حافظ نوشاد عالم سلفی، حافظ شکیل احمد سلفی، عبدالرقیب سلفی، صابر عادل مدنی ،خادم حسین فیضی، سیف الدین گوہر ،مولانا فضل اللہ حسن سلفی، مولانا معراج سلفی، مولانا شمیم احمد سلفی، مولانا ریاض حسین سلفی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button