دلسنگھ سرائے میں بدمعاشوں نے کی بنک میں دس لاکھ کی لوٹ
سمستی پور (محمد مصطفیٰ) دلسنگھ سرائے کونیلا مہنیا سمستی پور روڈ کے کالی چوک ایس ایچ 88 کے نزدیک واقع اتکرس ایسمال فائینینس بینک سے بائیک سوار پانچ بد معاشوں نے دس لاکھ روپئے کے لوٹ واردات کو انجام دینے میں کامیاب ہوگئے آج صبح 9 بجے بینک میں کھاتہ کھول وانے کے نام پر داخل ہوئے پانچ بد معاشوں نے ملازم و صارفین کو ہر غمال بناکر واردات کو انجام دیا لوٹ کے بعد بد معاشوں نے دو رائونڈ فائرنگ کر لوگوں کو دہشت میں لا دیا اس کے بعد سبھی کونیلا کی جانب فرار ہو گئے
واردات کی جانکاری ملتے ہی ڈی ایس پی سمیت کئی پولیس اہلکار جائے وقوع پر پہنچے سی سی ٹی وی کو کھنگالا اور بد معاشوں کی پہچان و گرفتاری کے لئے لگ گئی ہے بتایا گیا ہے کہ بینک کھولنے کے ساتھ ہی بی ایم کٹیہار ضلع باشندہ پردیپ کشواہا کیشیئر ابھیشیک کمار صفائی اہلکار پگڑا گائوں باشندہ آرون شرما کی اہلیہ پنکی کماری اور بینک کے صارفین بی بھوتی پور تھانہ حلقہ کے مہیشی بھوئیا استھان باشندہ سمیت مہتو کی اہلیہ سویٹی کماری پہنچ چکی تھیں اسی دوران بد معاشوں نے اصلحہ کے زور پر اور ہر غمال بناتے ہوئے لوٹ کے واردات کو انجام دیا
بد معاشوں نے بی ایم کے ذریعہ لاکر کی چاوی نہیں دینے پر مار پیٹ بھی کی اسکے بعد کیشیئر ابھیشیک کمار نے لاکر کھول دیا بد معاشوں نے لاکر میں رکھے 9 لاکھ 79 ہزار 171 روپئے ایک پیٹھ پر رکھنے والے بیگ میں رکھ کر کونیلا گائوں کی جانب فرار ہو گئے واردات کی اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایس پی دنیش کمار پانڈے تھانہ صدر کمار برجیش کے ساتھ ساتھ اجیارپور تھانہ صدر وشوجیت کمار گھٹہو او پی انچارج سمیت تین تھانوں کی پولیس موقع پر پہنچ کر واقع کی تفتیش شروع کردی ڈی ایس پی دنیش کمار پانڈے نے بتایا کہ صبح نو بجے صفائی اہلکار بینک کی صفائی کر رہی تھی اس وقت بینک میں شاخہ مینیجر اور کیشیئر کے علاوہ ایک خاتون صارفین موجود تھیں اس دوران دو بد معاش ماسک لگاکر بینک میں داخل کیا پوچھنے پر بینک میں کھاتہ کھلوانے کی بات کر رہا تھا اسی دوران ہیلمیٹ پہنے تین دیگر بد معاش بھی بینک میں داخل ہو گیا جب شاخ مینیجر نے ہیلمیٹ کھولنے کو کہا تو سبھی بد معاشوں نے اصلحہ کے زور پر سبھی کو یر غمال بنا لیا بد معاشوں نے بینک کا لاکر کھلواکر نو لاکھ 79 ہزار روپئے تین ٹیبلیٹ فون اور دو موبائل فون لوٹ لیا پولیس اب سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ بد معاشوں کی پہچان میں لگی ہے
پولیس نے ایک لوٹی گئی ٹیبلیٹ کو سرائے رنجن تھانہ حلقہ کے جھکھڑا گائوں سے بر آمد کر لیا ہے واضح رہے کہ بہار میں اس سال بینک لوٹ کے واقعات متواتر ہوتے رہے ہیں باوجود اس کے بینک کی حفاظت اور اس سمت میں کوئی کام نہیں ہو پا رہا ہے 22 فروری 22 کو ہی بھاگلپور اور کٹیہار کی سرحد کے نزدیک لوٹ کے واقعات کو انجام دیا گیا تھا اس دوران اصلحہ سے لیش بد معاشوں نے ایچ ڈی ایف سی بینک کو نشانہ بنایا اور اسکے کیشیئر سے تیرہ لاکھ تیس ہزار روپئے لوٹ لئے تھے بتایا جاتا ہے کہ واردات کے بعد بے خوف بد معاش وہاں سے پسٹل لہراتے ہوئے چلے گئے حالانکہ اسکے بعد پولیس پہنچی لیکن اس کا نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلا