POSTS
درجہ وسطانیہ ، فوقانیہ اورمولوی امتحانات کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں، وقت مقررہ پر ہوں گے امتحانات
پٹنہ 28 /دسمبر (قومی ترجمان) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے درجہ وسطانیہ ،فوقانیہ اور مولوی امتحانات 2022 کی تاریخوں کا اعلان بہت پہلے ہی کر دیا تھا۔تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کو لیکر میسیج وائرل ہو رہی تھی کہ تاریخ میں تبدیلی ہوئی ہے جو کہ سراسر بے بنیاد ہیں۔امتحانات 2022 کو لیکر بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے کئی بار متعدد اردو اور ہندی اخبارات میں اشتہار شائع کیا ہے جن میں کہیں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔سبھی خبروں میں یکسانیت ہے۔
پروگرام درجہ وسطانیہ ایولیوشن 2022
پروگرام درجہ فوقانیہ امتحان 2022