دربھنگہ : ڈی ایم کی بلاک افسران کے ساتھ آن لائن میٹنگ ، ملے کئی اہم ہدایات
دربھنگہ (رفیع ساگر) اومیکرون کے بڑھے خطرے کو دیکھتے ہوئے جس طرح انتظامیہ چست درست ہے ٹھیک اسی طرح اعلیٰ افسران بھی اپنے اپنے حلقہ میں سرکار کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل کروانے کے لیے عوام میں بیداری لارہے ہیں۔ اسی کو لیکر سنیچر کے روز ڈی ایم راجیو روشن نے سنگھواڑہ بلاک کے سی او چودھری بسنت کمار ، بی ڈی راجیو رنجن ،سنگھواڑہ سی ایچ سی انچارج ڈاکٹر پریم چندر، یونیسیف بی ایم سی کے راکیش پانڈے، بی ای او دیویندر ٹھاکر، سی ڈی پی او و سبھی اے آر او کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے ورینٹ سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے آن لائن میٹنگ کی جس میں بلاک سطح کے افسران کو کئی اہم ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلاک سطح پر مائک سے عوامی تشہیری مہم چلا کر کورونا وائرس کے نئے ورینٹ کے بارے میں آگاہ کریں ۔
آشا ،جیویکا ،کسان صلاح کار وغیرہ بغیر ماسک کے کسی کو بھی دکان پر دیکھیں تو پہلے سمجھائیں اگر نہیں مانے تو پھر فائن کریں اور دکاندار بھی بغیر ماسک نہیں رہیں اور پنچاتی سطح پر نو منتخب عہدیداران اپنے اپنے پنچایت میں کورونا وائرس کے نئے ورینٹ امیکرون کو لیکر لوگوں کو بیدار کریں ڈی ایم نے بی ڈی او کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ نو منتخب عہدیداران کے ساتھ بلاک سطح پر آنلائن میٹنگ کریں ساتھ ہی اگر کسی بھی بلاک سطح پر کوئی شخص اومیکرون متاثر ہو تو اُسکی جانچ فوری کروائیں اور بلاک سطح پر بنے کوویڈ سینٹر کو درست کر لیا جائے اور اگر کسی بلاک میں آکسیجن کی ضرورت ہو تو مانگ کر لیا جائے کیوں کے ضلع میں926بی ٹائپ کا بھرا ہوا آکسیجن سلینڈر موجود ہے۔ ڈی ایم نے سبھی بلاک آفیسر اور سبھی ڈاکٹروں سے اپنے بلاک سطح پر کورونا سے نمٹنے کے لئے کئے گئے تیاریوں کی بھی جانکاری لی۔