POSTS

دربھنگہ میں بیگوسرائے جارہی بس 20 فٹ گہرے کھائی میں گری، 2 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

دربھنگہ (محمد رفیع ساگر /قومی ترجمان بیورو) دربھنگہ ۔سمستی پور روڈ پر سید نگر (جنکپوری) کے قریب بدھ کی صبح ایک تیز رفتار مسافر بس 20 فٹ گہرے کھائی میں گر گئی۔ اس واقعہ میں 2 افراد کی موت ہوگئی جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے جن میں 3 لوگوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی ہے۔

بی آر 06پی بی 8555 نمبر کی بس دربھنگہ کے لہیریاسرائے سے سمستی پور ہوتے ہی بیگوسرائے جارہی تھی جو اچانک ایک چائے دکان اور سائیکل سوار کو روندتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔جن 2 افراد کی موت ہوئی ہے ان میں ایک چائے ۔سموسے کا دکاندار جئے کشن ساہ کا لڑکا رتن کمار ساہ بتایا گیا ہے جو سمستی پور ضلع کے انگار گھاٹ تھانہ علاقہ کے سوپولی گاوں کا رہنے والا تھا جبکہ دوسرا سائیکل سوار شامل ہیں جس کی شناخت نہیں ہو پائی تھی ۔بس پر سوار 55 افراد میں سے قریب دو درجن افراد زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد وہاں افراتفری پھیل گئی۔آس پاس کے لوگوں کا ہجوم موقع پر پہنچا اور بس کا شیشہ توڑ کر مسافروں کو باہر نکالا۔ کچھ مسافر خود ہی نکل آئے۔ جزوی طور پر زخمی ہونے والے افراد موقع سے اپنی منزل کیلئے روانہ ہوگئے۔جبکہ ایک درجن افراد کو مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔


3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن کا علاج دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال میں جاری ہے۔ ان میں بہادر پور کی ارمیلا ٹھاکر اور اے پی ایم تھانہ علاقہ کے آنند نگر شوبھے پٹی رہائشی کرشن کمار جھا (62)اور ان کی اہلیہ سنیتا دیوی (51) شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں افراد کو شدید چوٹیں آئیں ہے لیکن اس کی حالت اب مستحکم ہے۔


دیگر زخمیوں میں وکاس کمار ٹھاکر ، وکاس کمار چودھری ، امیتا کماری ، پردیپ کمار جھا ، ویملا دیوی ، اکلو رام ، ساحل کمار وغیرہ شامل ہیں۔ سب کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔


بتایا گیا ہے کہ دربھنگہ کے لہیریاسرائے بس اسٹینڈ سے روانہ ہوئی مسافر بس (رجسٹریشن نمبر بی آر 06 پی بی 8855 بدھ کی صبح سمستی پور کے راستے بیگوسرائے جارہی تھی ۔بس کھلنے کے بعد اپنی رفتار سے جارہی تھی۔ ادھر سید نگر کے قریب ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا اور بس کھائی میں پلٹ گئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو باہر نکالنا شروع کردئے تب تک مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو سنبھالا ۔پولیس نے فوری طور پر کرین طلب کی اور بس کو کھائی سے باہر نکالا۔واقعہ کے بعد ڈرائیور اور خلاصی فرار ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button