اہم خبریںعالمی خبریں

خواتین اب محرم کے بغیر حج کر سکیں گی : سعودی حکومت

بین الاقوامی (قومی ترجمان بیورو) نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق سعودی حکومت نے رواں برس حج کیلئے سعودی عرب میں مقیم لوگوں کیلئے تین پیکجز کی منظوری دیتے ہوئے خواتین کو مِحرم کے بغیر حج کی درخواست جمع کروانے کی اجازت دے دی۔حج کا ارادہ رکھنے والے تمام شہریوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔حج کیلئے گزشتہ روز سے شروع ہونے والی رجسٹریشن کا عمل 23 جون رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔رواں برس بھی عالمی وبا کے باعث حج کو سعودی شہریوں اور سعودیہ میں مقیم لوگوں تک محدود کردیا گیا ہے۔ حج صرف 60 ہزار لوگ ادا کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رواں سال حج کے لیے 3 حج پیکیجز کی منظوری دی گئی، انسدادِ کورونا کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر پر عمل کے باعث حج پیکیج میں اضافہ ہوا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس سال حج کے لیے 3 پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔

پہلا پیکیج ’گیسٹ اسپیشل ٹاور‘، جس کی فیس 16 ہزار 560 ریال فی کس ہے۔اس پیکیج میں عازمین کو منیٰ ٹاورز میں رہائش، خدمات، مکہ سے مشاعر مقدسہ آمدورفت شامل ہوگی۔دوسرا پیکیج ’گیسٹ اسپیشل خیم ہے، جس کی فیس 14 ہزار 381 ریال فی کس مقرر ہے۔ دوسرے پیکیج میں عازمین کو جمرات کے قریب خیموں میں بسایا جائےگا اس کے علاوہ ایک تیسرا پیکج بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button