سمستی پور

حیاگھاٹ کی ٹیم نے مہیش پٹی کی ٹیم کو زبردست طریقے سے شکست دے کر فائنل میچ پر جمایا قبضہ

کھیل سے انسان کی تندرستگی اور صحت برقرار رہتی ہے،بھائی جان


حیاگھاٹ کی ٹیم نے مہیش پٹی کی ٹیم کو زبردست طریقے سے شکست دے کر فائنل میچ پر جمایا قبضہ

سمستی پور (محمد مصطفیٰ)کھیل انسانی زندگی کے لئے بہت ضروری ہے اور مفید بھی۔ اس سے انسان کی تندرستگی اور صحت برقرار رہتی ہے یہ باتیں اجیار پور کے مہیش پٹی گاؤں میں منعقد پریمیئر لیگ میچ کے فائنل میچ کے دوران مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود سابق مکھیا رضوی عرف بھائی جان نے کہیں انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بہت سے کھیل آ گئے ہیں۔ کوئی اپنی فٹنس کے لئے کرکٹ کو اپناتا ہے تو کوئی ہاکی کو اور کوئی تو فٹ بال سے متعلق کھیلوں کو اپنی زندگی میں بڑھاوا دیتا ہے کھیل نہ صرف لڑکے لڑکیوں کے لئے مفید ہےں بلکہ ان تمام لوگوں کے لئے بھی ہیں جو جسمانی اور ذہنی لحاظ سے کمزور ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل کے بچوں میں چستی پیدا کرنے کے لئے کھیلوں میں ان کا کردار ادا کروانا چاہئے تا کہ وہ چست ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں بچوں، لڑکے، لڑکیوں کو ورزش کروائی جاتی ہے جس سے ان کی جسامت میں طاقت پیدا ہوتی ہے ہڈیوں کو فائدہ ہوتا ہے۔واضح ہوکہ پریمیئر لیگ کے دسویں فائنل میچ مہیش پٹی اور حیا گھاٹ کے درمیان کھیلا گیا جسمیں حیاگھاٹ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور 12 اوور میں مہیش پٹی کو 78 رن پر سمٹ دیا،جس میں گوتم نے 16 گیندوں پر 30 رن بنائے،وہیں ملینگا نے 13 رن دیکر تین وکٹ لیا،جبکہ کرن اور پرکاش نے بھی دو دو وکٹ لیا،وہیں جواب میں بلے بازی کرتے ہوئے حیا گھاٹ کی ٹیم نے محض 5 وکٹ کھو کر فائنل میچ پر اپنا قبضہ جماتے ہوئے مہیش پٹی کی ٹیم کو زبردست شکست دے کر فائنل میچ میں فتح کا پرچم لہرایا ،جس میں بیسٹ بیٹسمین آف دہ ٹورنامنٹ کے خطاب سے سونو،اجیت اور راجو کو نوازا گیا،وہیں امپائر کے طور پر ابو فیصل نصر اور ابو افضل نصر تھے جبکہ کامینٹیٹر کے طور پر ساحل اور یوسف تھے، موقع پر ڈاکٹر راشد حسین،مولانا امجد،وغیرہ موجود تھے،پریمیئر لیگ کا انعقاد محمد دانش لڈن اور عباد جسیمیی نے کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button