اہم خبریںعالمی خبریں

حرمین شریفین میں دس رکعت نماز تراویح پڑھائے جانے پر دارالعلوم دیوبند فکر مند ، جاری کیا پریس نوٹس

دیو بند : عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیو بند اس بات سے فکر مند اور بر ہم ہے کہ حرمین شریفین میں نماز تراویح کی ۲۰ رکعات کے بجائے دس رکعات باجماعت پڑھائی جارہی ہیں ادارہ کے قائم مقام مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین عالم کے تمام مسلمانوں کا مرکز محبت و عقیدت ہے ، ان مقامات مقدسہ میں ہمیشہ سے باجماعت نماز تراویح ۲۰ رکعات ہوتی رہی ہیں حکومت سعودی عربیہ نے گذشتہ دو برسوں میں کو وڈ بحران کے حوالہ سے رکعات کی تعداد میں تخفیف کی اور ١٠ رکعات نماز تراویح پر اکتفا کیا ، اس وقت بھی دارالعلوم دیو بند نے اس سلسلہ میں ایک مکتوب ۲۰۲۱ میں حکومت سعودی عربیہ کو ارسال کیا تھا جس میں مذکورہ تخفیف کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی

یہ بھی پڑھیں

الحمد للہ ! اب ساری دنیا کورونا بحران سے نکل چکی ہے، ہر جگہ پابندیاں اور تحدیدات کا سلسلہ ختم ہوتا جارہا ہے ، سعودی عربیہ میں بھی کو وڈ کی تمام پابندیاں ختم کی جارہی ہیں اس کے باوجود حرمین شریفین میں ۲۰ / رکعات تعامل کے بجائے 10 رکعات نماز تروایح پڑھائی جانے کا سلسلہ جاری ہے جو بلاشبہ سوہان روح ہے

حرمین شریفین میں دیگر حق پرست مسالک اور مکاتب فکر کا خیال نہ رکھنا اور صرف کسی ایک تخت رخ پر عمل پیرا ہو نا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔

اس لیے ہم سعودی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ سابقہ معمول کے مطابق حرمین شریفین میں ۲۰ رکعات نماز تراویح کی سنت کو فوری طور پر جاری کرے ، چونکہ سعودی حکومت کے اس نار واطرز عمل سے بر صغیر ہند و پاک اور دنیا کے بہت سے زائرین کو ذہنی اذیت کا سامنا ہے اس لیے بعجلت ممکنہ اس جانب توجہ دی جائے ۔ مولانا عبد الخالق مدراسی نے دیگر ملی تنظیموں کو بھی اس مسئلہ کی جانب توجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

گھر بیٹھے آدھار کارڈ میں اپنا موبائل نمبر یا نام، پتہ تبدیل کریں، جانیں یہ آسان طریقہ

आरबीआई ने पेटीएम पेमेंट्स बैंक को नए खाते खोलने से रोककर झटका दिया।

قومی ترجمان کا ٹیلیگرام گروپ جوائن کرنے کے لیے یہاں کلک کریں!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button