جھارکھنڈ کے اردو دیوانوں کو سلام✍️ رضا فراز
جھارکھنڈ کے اردو دیوانوں کو سلام
_______________________________
✍️ رضا فراز
*آج اسکولی سطح پر اردو تعلیم کے مسائل، دفاتر سطح افسران کے بے رغبتی، اردو تعلیم کے فروغ اور نسل نو کو اردو سے قریب کرنے کے اہم مقاصد کے ساتھ پروفیسر رضوان علی انصاری شعبہ اردو رانچی یونیورسٹی کی صدارت میں ایک کامیاب آن لائن میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا جس میں ملک بھر سے اردو کے متحرک کارکنان اور بطور خاص جھارکھنڈ کے اسکولوں کے اساتذۂ موجود تھے۔*
*میٹنگ میں مندرجہ ذیل باتوں پر بطورِ خاص گفتگو ہوئی:*
*1- اسکولوں میں اردو کتابوں کی فراہمی کی کوشش*
*2- اردو اساتذہ کی بحالی اور جہاں اردو آسامی نہیں ہیں وہاں اردو آسامی کی تخلیق*
*3- جھارکھنڈ میں اردو اکادمی کا قیام*
*4- اسکولی سطح پر بچوں کو کیسے راغب کیا جائے*
*5- اردو کو روزگار سے کیسے جوڑا جائے*
*نشست میں جو باتیں نکل کر سامنے آئیں :*
*1- اردو کے لیے سیاسی اور سماجی دونوں سطح پر جدوجہد کا عزم*
*2- فوری طور پر جھارکھنڈ میں اردو اساتذہ بزم کا قیام*
*3- بزم کے سایہ تلے اردو کے مسائل پر مشتمل وزیر تعلیم اور وزیراعلیٰ کو میمورنڈم*
*4- اردو والوں کو مسلمانوں کے درمیان اردو کے تئیں بیداری*
*5- بچوں کے اندر رغبت پیدا کرنے کے لیے مقابلہ جاتی پروگرام کا انعقاد*