آئی آر سی ٹی سی ” IRCTC ” نئے سال میں بہار کے لوگوں کو پٹنہ سے سری نگر کے سفر کے لیے ‘جنتِ کشمیر’ کے نام سے ایک خصوصی ٹور پیکج دے گا۔
یہ ٹور پیکج 6 دن اور 5 راتوں کا ہے۔ یہ دارالحکومت پٹنہ سے 12 مارچ کو شروع ہوگا اور 17 مارچ کو دارالحکومت پٹنہ میں ہی ختم ہوگا۔
اس ٹور پیکج میں سیاحوں کو پٹنہ سے ہوائی جہاز کے ذریعے سری نگر لے جایا جائے گا اور وہ وہاں سے ہوائی جہاز کے ذریعے واپس بھی لائے جائیں گے۔ ٹور پیکج میں سیاحوں کے ہوٹل میں قیام کا انتظام کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ سیاحتی مقامات پر لے جانے کے لیے گاڑیوں کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
انہیں وادی کشمیر، گلمرگ، سونمرگ اور پہلگام کی سیر کے لیے لے جایا جائے گا۔ پٹنہ سے فلائٹ 12 مارچ کو صبح 8:25 بجے اڑان بھرے گی اور اسی دن صبح 2:30 بجے سری نگر پہنچے گی۔اس کے بعد 17 مارچ کو دوپہر 1:05 بجے سیاح سری نگر سے واپسی کی فلائٹ لیں گے اور 5:40 بجے پٹنہ پہنچیں گے ہوٹل میں اکیلے رہنے والوں کے سفر کے اخراجات ہوائی کرایہ سمیت 34,020 روپے ہوں گے، جبکہ ڈبل بیڈ پر رہنے والوں کے لیے 27,030 روپے خرچ ہوں گے۔