اہم خبریںمہاراشٹرا ،ممبئی

جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مفتی سید معصوم ثاقب کا سیلاب زدہ علاقہ کوکن کا دورہ

ممبئی 8؍ اگست مہاراشٹر کے ساحلی علاقہ کوکن میں آئے قیامت خیز سیلاب متاثرین کی جمعیۃعلماء مہاراشٹرکی طرف سے جنگی پیمانے پر امداد اور راحت رسانی کاکام جاری ہے ۔جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی مسلسل جدوجہد اور راحت رسانی کی خدمات کا جائزہ لینے کیلئے جمعیۃعلماء ہند کے ناظم عمومی مولانا مفتی سید معصوم ثاقب صاحب اس وقت جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ایک موقر وفد کے ہمراہ کوکن کے متاثرہ اضلاع کے دورے پر ہیں، یہ وفد مولانا حافظ مسعود احمد حسامی(نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر) کی سر کردگی میں آج(دوشنبہ)صبح 9؍بجے مہاڈ پہونچے گا۔اور پورے دن متاثرہ علاقوں کا جائزہ لے گا۔


دوسرے دن کوکن کے سب سے زیادہ متاثر علاقہ چپلون پہونچ کر وہاں قائم ریلیف سینٹرس،میڈیکل کیمپس،الیکٹریشین اور موٹر مکینکس کی مختلف ٹیموں کے ذریعہ جاری کاموں کا جائزہ لے گا۔


جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے وفد میں حضرت مفتی سید معصوم ثاقب صاحب ( ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند ) مولانا حافظ مسعوداحمد حسامی (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر ) حافظ محمد ذاکر صدیقی (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر )مولانا اشتیاق احمد قاسمی (نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر )مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب(جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر)مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر)وغیرہ شامل ہیں۔
وفد مولانامسعود احمد حسامی (ناگپور)کی رہبری میں کوکن کے متاثرہ علاقہ مہاڈ پہونچ کر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کی جانب سے اب تک کی جانے والی ریلیف و راحت رسانی کے کاموں کا جائزہ لے گا ۔اور باز آباد کاری کے لئے کی جانے والی سروے رپورٹ کا معائنہ کرے گا۔


متاثرہ علاقوں میں امداد رسانی کے لئے قائم ریلیف سینٹرس، میڈیکل کیمپس،میکینکس(موٹر بائک،آٹو رکشہ) اور الیکٹریشین وغیرہ کی مختلف ٹیموں کے ذریعہ جاری کاموں کا جائزہ لے گا۔اور اس سلسلہ میں مفید مشورہ دے گا۔


واضح رہے کہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر کا علاقہ کوکن کے علاوہ مغربی مہاراشٹر کے سانگلی ،میرج اور کولہاپور میں بھی امداد و راحت رسانی کا کام جاری ہے، ان علاقوں کے متاثرین میںضروریات کے سامان اور راشن کٹس وغیرہ تقسیم کی جارہی ہیں ۔


جمعیۃعلماء مہاراشٹر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button