اہم خبریںمہاراشٹرا ،ممبئی

جمعیۃ علماء پونے شہر (ارشد مدنی) نے لگایا چپلون علاقے میں میڈیکل کیمپ

ہزاروں لوگوں کا علاج ومعالجہ ودوائیوں کی تقسیم جاری

چپلون : مہاراشٹر کے خطہئ کوکن کے سیلاب سے متاثرہ علاقہ چپلون میں جمعیۃ علماء پونے شہر (ارشد مدنی) کا وفدصدر جمعیۃ علماء پونے قاری ادریس کے ہمراہ،ڈاکٹرس،ایمبولنس اور دوائیوں کے ساتھ ۰۳/جولائی ۱۲۰۲ء؁ رات دس بجے پہنچا۔ آج صبح سے ہی اس علاقے میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا اور ہزاروں روپئے کی دوائیوں بھی تقسیم کی گئی،بارش کے دوران ہی یہ میڈیکل چیک اپ جاری ہے۔ خبر موصول ہونے تک 740لوگ اب تک اس میڈیکل چیک اپ سے فائدہ اٹھا چکے ہے اور لوگوں کا علاج ومعالجہ جاری ہے۔

جنہیں سردی،سر درد،بخار،بی پی اور ساتھ ہی زیادہ دیر پانی میں رہنے کی وہ سے ہاتھ اور پیر پھٹ جانے کی وجہ سے اس کی اسٹیچن اورزخم کا ملم بھی انہیں دیا گیا۔ قاری محمد ادریس صدر جمعیۃ علماء پونہ نے نمائندہ سے بتایا کہ یہاں پر ہر طرف گندگیوں کا انبار ہیں اور لوگوں میں موذی امراض پھیلنے کا شدید خدشہ ہے۔ہم ڈاکٹروں کی ٹیم اوردوائیوں کے ساتھ یہاں پہنچے ہے اور ماشاء اللہ ڈاکٹرس پوری ٹیم کے ساتھ علاج ومعالجہ کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

معلوم ہو ZVMیونانی میڈیکل کالج اعظم کیمپس کے ڈاکٹرجلیل احمد اور ان کی ٹیم جن میں لیڈیس ڈاکٹر بھی شامل ہے،علاج ومعالجہ کا کام انجام دے رہی ہیں۔وفد میں قاری محمد ادریس صدر جمعیۃ علماء پونے،یوسف زکارتی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء پونے شہر،حاجی گلزار احمد صدر جمعیۃ علماء پمپری چنچوڑ،قاری اقبال،یاسر انصاری،عبدالباسط، ڈاکٹر جلیل احمد اور ان کی ٹیم،ساتھ ہی رضوان شیخ دی مسلم فاؤنڈیشن اور نگرسیوک ایڈوکیٹ حاجی عبدالغفور پٹھان کی ایمبولنسکے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button