POSTS

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے سابق خازن مولانا ابرار احمد قاسمی کا انتقال

مہاراشٹرا (قومی ترجمان بیورو) مولانا ابرار احمد قاسمی، سابق خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر کا مورخہ 24/ اگست 2021 بروز منگل رات دس بجے طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔اناللہ و انا الیہ راجعون
مرحوم 2002ء سے 2007ءتک جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے خازن کے عہدے پر فائز رہے،
مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین بروز بدھ 25/ اگست 2021 صبح نو بجے ناریل واڑی قبرستان ممبئی میںادا کی گئی۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری گلزار احمد اعظمی نے موصوف کے وصال پر اپنےگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت مسنونہ پیش کی ،اور مرحوم کے لئے مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعاء فرمائی۔ساتھ ہی ائمہ مساجد، ذمہ داران مدارس اسلامیہ اور جماعتی احباب سے مرحوم کے لیے ایصال ثواب کے اہتمام کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button