اہم خبریںطب و صحت

جلد کی دیکھ بھال: سوتے وقت لگائیں تیل ، داغ ، دھبے، جھریاں اور پنمپل بالکل ختم ہو جائیں گے، چہرہ چمکنے لگے گا

آپ سب نے اکثر چھوٹے بچے کی بادام کے تیل سے مالش کے بارے میں سنا ہوگا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ اگر کوئی اپنے چہرے پر بادام کا تیل لگاتا ہے تو اس سے آپ کے چہرے کی چمک بھی واپس آسکتی ہے۔ جی ہاں! صرف ایک بادام کا تیل ہے جسے اگر آپ روزانہ چہرے پر لگائیں تو آپ کا چہرہ چند دنوں میں چمکنے لگتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آپ لگاتار مساج کریں تو چہرے کے تمام داغ بھی چند دنوں میں مٹ جاتے ہیں۔ درحقیقت کئی خصوصیات سے بھرپور بادام نہ صرف کھانے میں مزے دار ہیں بلکہ یہ جلد کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ اگر آپ سردیوں میں سونے سے پہلے روزانہ بادام کے تیل سے چہرے کی مالش کریں تو جلد کے بہت سے مسائل بھی دور ہوجائیں گے۔یہ نہ صرف جلد کے داغ دھبے دور کرتا ہے بلکہ چہرے کو چمکدار بھی بناتا ہے۔


بادام کے تیل میں پائے جانے والے اجزاء

بادام کے تیل میں وٹامن اے، ای، ڈی، کیلشیم، پوٹاشیم، زنک، آئرن، مینگنیج، فاسفورس اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بہت زیادہ مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ بادام کے تیل کی یہ تمام خصوصیات جلد کے مسائل پر قابو پانے کے لیے دوا کی طرح کام کرتی ہیں۔



اس طرح کریں استعمال :


بادام کا تیل لگانے سے آتی ہے چمک


بادام کے تیل کو کسی بھی موئسچرائزنگ لوشن میں ملا کر چہرے پر لگائیں بہت اچھی طرح لگائیں۔ رات کو سونے سے پہلے بادام کا تیل لگانے سے جلد میں اچھی چمک آتی ہے۔



چہرے کی اچھی طرح مساج کریں۔



رات کو سونے سے پہلے بادام کے تیل سے چہرے کی اچھی طرح مالش کریں۔ تیل کے چند قطرے ہاتھوں پر لیں اور ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑیں تاکہ تیل قدرے گرم ہو جائے اور پھر چہرے پر لگائیں۔ م اور پھر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں۔

بادام کا تیل چہرے پر لگانے کے یہ ہیں فائدے



اسٹریچ مارکس، نشانات ہو جائیں گے غائب

بادام کا تیل جلد کے اسٹریچ مارکس کو ختم کرنے میں بھی بہت مددگار ہے۔ کیونکہ اس تیل میں شامل وٹامن ای جلد کی جھریوں کو آہستہ آہستہ ختم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر آپ اسے روزانہ چہرے پر لگائیں تو یہ بڑھاپے کو چھپانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔


چہرہ بناتا ہے خوبصورت

بادام کا تیل ایک قدرتی موئسچرائزر ہے جو خشک اور حساس جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے خاص طور پر سردیوں کی خشک ہوا میں آپ کے جلد کی حفاظت کا ضامن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button