جلاتے وقت مردہ اچانک زندہ ہوگیا
نئی دہلی : کینسر میں مبتلا ایک شہری آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران عین اس وقت اٹھ بیٹ اجب لاش کو آگ لگائی جارہی تھی ۔
ہندوستان میں ایسے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مردہ قرار دیا جانے والا شخص آخری رسومات کے دوران اچانک زندہ ہو گیا ۔ ایسا ہی ایک اور واقعہ گجرات میں پیش آیا جہاں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل شخص کے اہل خانہ نے مریض کو گھر لے جانے کی ضد کی ۔ اہل خانہ کی ضد کے کر ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر نکالا تو معمر شخص کی سانسیں بند ہوگئی جس کے باعث اہل خانہ نے اسے مردہ سمجھ لیا ۔
اہلِ خانہ نے مردہ شخص کی آخری رسومات کی ادائیگی کا انتظام کیا اور لاش کو شمشان گھاٹ لے گئے جہاں مردہ شخص عین اس وقت زندہ ہو گیا جب لاش کو آگ لگانے کے لیے ماچس جلائی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسپتال کے خلاف غفلت برتنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔