بہارمدھوبنی

جشنِ یومِ جمہوریہ کے موقع پر جامعہ امّ الہدی پرسونی میں پرچم کشائی کی حسین تقریب

ہرسال کی طرح اس سال بھی 26/جنوری کوجہاں پورا ہندوستان خوشیوں میں ڈوبا رہا وہیں الہدیٰ ایجوکیشنل اینڈ چیريٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام سرگرمِ عمل جامعہ امّ الہدی پرسونی مدہوبنی بہارکا ماحول بھی شادمانیوں سے سرشار تھا۔اس پُرمسرت وپُربہار موقع پرجامعہ کے احاطہ میں پرچم کشائی کی تقریب عمل میں آئی،جس میں سرکاری ہدایات کے مطابق جامعہ کی کچھ طالبات کے علاوہ اساتذۂ کرام، بعض ممبران واہالیانِ پرسونی نے شرکت کی۔

رکنِ شوری جامعہ ہذامولانا محمد سجادنے پرچم کشائی کی،اس کے بعد جامعہ کی دوطالبات شائنہ انجم اور آمنہ پروین نے ترانۂ ہندی پیش کیا،اس موقع پر چیرمین الہدیٰ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ نثار احمد،صدمدرس جامعہ ہذا مفتی اسعداللہ قاسمی مظاہری،خزانچی الہدیٰ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ سراج الصالحین عرف اچھے،حافظ بدرالدجی عرف جگنو ممبرجامعہ ہذا موجود تھے،واضح رہے کہ جامعہ امّ الہدی پرسونی ضلع مدہوبنی بہار کے بسفی حلقہ کا ایک ممتاز دینی ادارہ ہے جو الہدیٰ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام برسرِعمل ہے،جس کے نظم ونسق کی ذمہ داری بستی کے مخلص نوجوانوں کی ایک متحرک منتظمہ کے پاس ہے،جس میں مولانا نوشاد احمد مفتاحی ناظم جامعہ ہذا،قاری قمر صدیقی،مولانااسعداللّہ قاسمی،مولانا بدر،حافظ بدرالدجی عرف جگنو،حافظ ارشاد،حافظ انظر نسیم،حافظ سمیع اللہ ،محمدشکیل،احمدعلی، سراج الصالحین عرف اچھے،اشرف علی،محمد کامل،محمدپرویزعالم، محمدمعصوم،محمد نعمان،محمدعنبر،محمدغفران وغیرہم قابل ذکر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button