POSTS

جد یو کے ریاستی صدر امیش کشواہااشومیگھ دیوی کے بھائی سنیل کمار کے اہل خانہ سے کی ملاقات

سمستی پور ( اے اقبال/محمد مصطفیٰ) جد یو کے ریاستی صدر امیش کشواہا آج سی ایس پی منتظمین و سابق ایم پی اشومیگھ دیوی کے متوفی بھائی سنیل کمار کے اہل خانہ سے ملنے انکے آبائی گاؤں واقع رہائش میاری پہنچے اور انلوگوں سے ملکر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی یقین دہائی کرائی اس سے قبل جد یو کارکنان نے سریا چوک پر انکا زوردار استقبال کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بڑھ رہے جرائم کے واقعات پر قد گن لگانے کے لئے پولیس انتظامیہ کو پوری مستعدی کے ساتھ حساس اور بشاش رہنا ہوگا جس سے کی جرائم پیشہ کے مابین خوف بنا رہے وہی انہوں نے پولیس انتظامیہ سے جرائم پیشہ کے خلاف سخت کارروائی اور گشتی بڑھائے جانے پر زور دیا موقع پر جد یو رہنما سویٹی پریا انجنی کشواہا راماسرے پرساد ویشالی کے ضلع صدر سوبھاس چندر سنگھ منا سنگھ سنتوش کشواہا رام کمار جھا رام لال جھا امیش چندر جھا سنجئے رائے رندھیر شرما وغیرہ تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button