Uncategorized

جانیں PAN کو ADAHAR CARD سے لنک کرنے کا سب سے آسان طریقہ، آن لائن (Online) اور (آف لائن) Offline دونوں


اگر آپ نے ابھی تک اپنے آدھار کارڈ کو پین کارڈ سے نہیں جوڑا ہے تو آپ کو بھی ہوشیار رہنا چاہیے۔  کیونکہ حکومت پہلے ہی آدھار کارڈ کو پین کارڈ سے جوڑنے کی آخری تاریخ کو کئی بار بڑھا چکی ہے اور اب بھی اس کی آخری تاریخ 31 مارچ 2022 تک مقرر کی گئی ہے۔ تاہم حکومت نے آدھار اور پین کارڈ کو لنک کرنے کے لیے 31 مارچ 2022 تک کا وقت دیا ہے۔


مقررہ وقت کے اندر آدھار اور پین کارڈ کو لنک نہیں کیا گیا تو پین کارڈ غیر فعال کیا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ کارڈ ہولڈر کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔  ساتھ ہی آخری تاریخ کے بعد آدھار اور پین کارڈ کو لنک کرنے کے لیے 1000 روپے کی فیس ادا کرنی ہوگی۔ اگر کوئی غیر فعال پین کارڈ استعمال کرتا ہے تو اس صورت میں 10 ہزار روپے تک کا جرمانہ لگایا جا سکتا ہے۔

آئیے ہم آپ کو لنک کرنے کا دونوں طریقہ آن لائن /آف لائن بتاتے ہیں :

آن لائن طریقہ کار :

نیچے دیے گئے تصویر کو غور سے دیکھ لیں اور پھر نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ہم نے جو بتایا ہے وہ فالو کرتے جائیں، دو منٹ میں لنک ہو جائے گا


سب سے پہلے یہ سائٹ https://incometaxindiaefiling.gov.in/https://eportal.incometax.gov.in/iec/foservices/#/pre-login/bl-link-aadhaar کھولیں۔


جہاں PAN لکھا ہوا ہے اس میں اپنا PAN نمبر ڈالیں


پھر Adhar Number ڈالیں

اب Adhar Card میں جو آپکا نام لکھا ہے وہ نام ڈالیں

اس کے بعد Adhar Card سے جو موبائل نمبر رجسٹرڈ ہے وہ نمبر ڈالیں

رجسٹرڈ موبائل نمبر ڈالنے کے بعد آپ کو جو OTP موصول ہوا اس کو ڈال کر کنفرم کریں

اب نیچے دو باکس دکھائی دے گا دونوں پر ٹک لگائیں


اب سب سے آخر میں "Link Adhar ” والے بٹن پر کلک کریں۔  ایک پاپ اپ پیغام آپ کو مطلع کرے گا کہ آپ کا آدھار آپ کے PAN سے کامیابی کے ساتھ منسلک ہو گیا ہے۔

آف لائن طریقہ کار :


یہاں تک کہ اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی نہیں ہے تب بھی آپ اپنے پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کر سکتے ہیں۔



اس کے لیے آپ کو ایس ایم ایس SMS کی مدد لینی ہوگی۔  ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے پین کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کے لیے اپنے رجسٹرڈ نمبر سے

UIDPAN  <  Aadhar Number> Pan Number <

ٹائپ کریں اور اسے 567678 یا 561561 پر SMS کر دیں ۔ ایسا کرنے کے بعد آپ کو ایک میسج کے ذریعے PAN کو آدھار کے ساتھ لنک کرنے کے بارے میں معلومات مل جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button