جاب الرٹ : فوقانیہ پاس بھی کر سکتے ہیں آفس اٹینڈنٹ کے لیے اپلائی، سنہرہ موقع ، جانیئے تفصیلات
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ نکلی ہے بحالی
محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں آفس اٹینڈنٹ کی 238 عہدوں کے لیے بھرتی جاری ہے۔اس شعبے میں ملازمت کے خواہشمند امیدوار اپلائی کر سکتے ہیں ۔
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے۔
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے کنٹرولر ڈاکٹر محمد نور اسلام نے بتایا کہ فوقانیہ یعنی میٹرک، مولوی یعنی انٹر پاس طلبہ یا اس کے مساوی ڈگری رکھنے والے یا اس سے اوپر کی اہلیت رکھنے والے امیدوار بھی اس عہدے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے اس لنک پر کلک کریں
ڈاکٹر نور اسلام کے مطابق آن لائن فارم ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ http://dst.bihar.gov.in پر دستیاب ہے ۔
بحالی کے لیے کم از کم عمر کی حد 18 اور زیادہ سے زیادہ 42 سال ہے۔ریزرویشن کا فائدہ اٹھانے کے لیے امیدوار کے پاس دستاویزات کا ہونا ضروری ہے۔
اگر آن لائن درخواست دینے میں کوئی پریشانی ہو تو امیدوار dstonline@bihar.gov.in پر ای میل کر سکتے ہیں۔
امیدواروں کا انتخاب فوقانیہ یعنی میٹرک میں حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ تین گنا امیدواروں کو کونسلنگ کے لیے بلایا جائے گا۔ کونسلنگ میں کامیاب طلباء کے تمام سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی جائے گی۔ پھر میرٹ لسٹ تیار کی جائے گی۔