اہم خبریںمضامین

تم ہی سر بلند ہو اگر تم پکےسچے مسلمان ہو۔۔۔۔۔۔🖊️مفتی انعام الحق قاسمی

تم ہی سر بلند ہو اگر تم پکےسچے مسلمان ہو۔۔۔۔۔۔

🖊️مفتی انعام الحق قاسمی
امام وخطیب مسجد بلال موسی چک بیرگنیاں سیتامڑھی


آج امت مسلمہ جن حالات سے دوچار ہے وہ کسی پر مخفی نہیں قرآنی آیات کے تناظر میں اگر یہ کہا جائے کہ آج جن حالات سے امت مسلمہ بالخصوص مسلمانان ہند دو چار ہے ان کے خود ساختہ اعمال کا نتیجہ اور ثمرہ ہے اس لئے کہ قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا خشکی اور تری میں جو فساد پیدا ہوتا ہے وہ خرابی اور حالات خود ساختہ انسان کے اعمال کا نتیجہ ہوتا ہے اگر امت مسلمہ اللہ کے بتاۓ ہوۓ اصول و قوانین کے مطابق زندگی گزارے اور نبی علیہ الصلوۃ والسلام نے امت کو جو طرز زندگی سکھلائی ہے اس طرز پہ اگر امت عمل پیرا ہوجائے تو سارے حالات خود بخود ختم ہو سکتے ہیں اللہ تعالی نے مسلمانوں کی سربلندی اور عظمت و رفعت کا قرآن مجید میں وعدہ کیا ہے چنانچہ باری تعالی عزاسمہ ارشاد فرماتے ہیں (وانتم الاعلون ان کنتم مؤمنین ) سر بلندی عزت اور تمہارے قدم چومے گی بشرطیکہ تم سچے پکےمومن بن کر زندگی گزارو
اللہ تعالی نے کامیابی و سربلندی کا وعدہ جن شرطوں کے ساتھ مشروط کر رکھا ہے وہ شرط آج امت مسلمہ کے اندر مفقود ہے
اللہ تعالی نے اپنے دین کی مدد کے ساتھ امت کی مدد کا وعدہ مشروط کر رکھا ہے آج امت کے اندر نواہی اور اورمنکرات کوٹ کوٹ کر بھرا پڑا ہے لیکن کوئی کسی کو ان منکرات سے روکنے کی جسارت نہیں کرتا اگر کوئی اس کارخیر کو انجام دیتا بھی ہے تو طعن و تشنیع کا شکار بن کر بیٹھ جاتے ہیں لہذا وقت تقاضا ہے کہ امت کے اندر انقلاب صالح برپا ہو تو اس کے لئے امت کے ایک فرد کو اس بات کا عزم مصمم کرنا پڑے گا کی شریعت کا ایک ایک قوانین ہماری زندگی میں کیسے اتر جائے سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہماری زندگی کا حصہ کیسے بن جائے تاکہ کامل ایمان والوں کے سر فہرست میں ہمارا بھی نام شامل ہو جائے

۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button