بیرول میں ڈوبنے سے 32 سالہ شخص کی موت، رتن پورہ میں گنگا ندی میں نہانے کے دوران 2 بچے غرقاب ،تلاش جاری
دربھنگہ (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
ضلع کے بیرول تھانہ کے نوٹول رہائشی آنجہانی للن پوددار کے 32 سالہ لڑکے موہن پوددار کی مہا دیو مندر کے قریب واقع کملا ندی میں ڈوبنے سے موت ہوگئی۔متوفی قضائے حاجت کے لئے منگل کی صبح گھر سے نکلا تھا لیکن جب گھر آنے میں تاخیر ہوئی تو اس کی تلاش شروع ہوئی تبھی 1 بجے کے قریب مچھلی مارنے گئے لوگوں نے ندی میں تیرتی ہوئی لاش دیکھی ۔شور کرنے پر لوگ موقع پر پہنچے جہاں لاش کی شناخت موہن پوددار کی شکل میں ہوتے ہی کہرام مچ گیا۔پولیس نے لاش کو ضبط کر پوسٹ مارٹم کے لئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے۔
ادھرمورو تھانہ علاقہ کے رتن پورہ گاؤں میں ایک ہی خاندان کے 2 بچے باگمتی ندی میں نہانے کے دوران غرقاب ہوگئے۔واقعہ دن کے 2 بجے پیش آیا۔تاہم لاپتہ دونوں بچوں کی تلاش کے لئے غوطہ خوروں کی کوششیں جاری تھیں لیکن خبر لکھے جانے تک دونوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔ڈوبنے والوں میں محمد امتیاز کا لڑکا 13 سالہ عادل اور 12 سالہ محمد شکیل شامل ہے ۔دونوں سمستی پور ضلع کے جتوارپور بشن پور گاوں کے رہنے والا تھا جو اپنے ماموں محمد مصفطی کے یہاں رتن پورہ آیا ہوا تھا۔