اہم خبریںبہارپٹنہ

بہترین موقع : بہار میں 55000 ضبط شدہ گاڑیاں فروخت ہونے والی ہیں، یہاں جانیں مکمل تفصیلات

تھانے والے تمام کاغذات کے ساتھ سستے داموں کریں گے فروخت

پٹنہ (قومی ترجمان) امتناع ایکٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں ضبط کی گئی گاڑیوں کو انتہائی کم قیمت پر نیلام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے ڈی ایم کو خط لکھ کر ہدایات دی ہیں۔

اپریل 2016 میں پابندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک تقریباً 55000 گاڑیاں ضبط کی جا چکی ہیں۔ اس میں سے صرف 9,706 گاڑیوں کی نیلامی ہوئی ہے جس سے تقریباً 62 کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے۔ ایسے میں محکمہ نے تمام اضلاع کے ڈی ایم کو ضبط شدہ گاڑیوں کو جلد از جلد نیلام کرنے کی ہدایت دی ہیں ۔

کے کے پاٹھک نے خط میں لکھا ہے کہ اگر گاڑیوں کی نیلامی میں کوئی خریدار نہیں آرہا ہے تو اس کی قیمت کم کرنی ہوگی تاکہ لوگ نیلامی میں حصہ لے کر ایسی گاڑیاں خریدیں۔ اگر گاڑی کی قیمت مارکیٹ ریٹ پر رکھی جائے تو فطری طور پر لوگ نیلامی میں نہیں آئیں گے اور بازار سے ہی گاڑی خریدیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایکسائز ایکٹ کے تحت گاڑیوں کی نیلامی کا بنیادی مقصد ریونیو اکٹھا کرنا نہیں ہے بلکہ یہ نیلامی جرمانہ کے طور پر کی جاتی ہے۔ یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ اگر نیلامی کے تین نوٹس دینے اور قیمت کم کرنے کے بعد بھی گاڑی نیلام نہیں ہوتی ہے تو اسے ‘جیسا ہے’ ویسا ہی نیلام کیا جائے۔

محکمہ سے موصول معلومات کے مطابق ضبط کی گئی گاڑیوں میں نصف سے زیادہ دو پہیہ گاڑیاں ہیں۔ اعداد و شمار کے بارے میں بات کریں تو صرف پرہیبیشن اینڈ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے 10,736 گاڑیاں ضبط کی ہیں۔ دو پہیہ گاڑیوں کی تعداد 6,560 ہے، جب کہ تین پہیہ، چار پہیہ اور ٹرک سمیت دیگر گاڑیوں کی تعداد 4،176 ہے۔

سال 2021 میں اکتوبر کے مہینے تک 2,887 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں، جن میں 1630 دو پہیہ گاڑیاں اور 1257 دیگر گاڑیاں ہیں۔

اکتوبر-نومبر میں 500 سے زائد گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

پچھلے دو مہینوں کی بات کریں تو محکمہ امتناعی اور ایکسائز نے صرف اکتوبر-نومبر کے مہینے میں شراب کی اسمگلنگ میں ملوث 500 سے زائد گاڑیوں کو ضبط کیا۔ اس میں 125 سے زائد کاریں اور فور وہیلر تھے جب کہ 50 کے قریب ٹرک پکڑے گئے۔ اس کے علاوہ دو پہیہ گاڑیوں کی تعداد بھی 300 کے قریب تھی۔ 50 کے قریب تھری وہیلر بھی پکڑے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button