سمستی پور

بہار یوتھ فیڈریشن کی جانب سے مسلسل خون عطیہ کیمپ کا انعقاد


سمستی پور(محمد مصطفیٰ) سمستی پور کا منفرد رضاکار تنظیم بہار یوتھ فیڈریشن( خون عطیہ گروپ) اور دینک بھاشکر کے مشترکہ زیر اہتمام آج شہر کے تاج پور روڈ واقع شیو شکتی بھون میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جسکا افتتاح سول سرجن ڈاکٹر ستندر کمار گپتا،دینک بھاشکر کے بیورو چیف لچھمی کانت سنگھ اور بہار یوتھ فیڈریشن کے صدر محمد تمنا خان نے مشترکہ طور پر کیا۔خون عطیہ کیمپ میں ایک خاتون سمیت تین درجن افراد نے اپنے بیش قیمتی خون کا عطیہ کیا۔اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر گپتانے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں پیدا کچھ غلط فہمیاں کے سبب نوجوان طبقہ خون عطیہ کرنے سے گریز کرتے ہیں جبکہ خون عطیہ کرنے سے کسی پر طرح کی کوئی دشواری نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے بہار یوتھ فیڈریشن کی اس شعبے میں بہتر کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے یوتھ فیڈریشن لگاتار خون کے شعبے میں کام کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے اور فیڈریشن کے تمام ارکان اسکے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے خون عطیہ کو لیکر پھیلے بھرم کو دور کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقے میں اسکو لیکر بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔سول سرجن موصوف نے آگے کہا کہ کسی کے ایک یونٹ خون عطیہ کرنے سے کسی کی جان بچتی ہے تو اس سے بڑا ثواب کا کوئی کام نہیں ہے اور کسی کی جان بچانا نہ صرف انسانیت کا فرض ہے بلکہ ہمارا مذہبی فریضہ بھی ہے اور دنیا کی تمام مذاہبِ اسکا درس بھی دیتا ہے۔وہیں اس موقع پر بہار یوتھ فیڈریشن کے صدر محمد تمنا خان نے کہا کہ خون عطیہ کرنے سے جسم کے کسی اعضاء کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا ہے بلکہ خون عطیہ کرنے سے بہت ساری بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے اسلئے ہر صحت مند انسان کو کم از کم سال میں تین مرتبہ خون عطیہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بہار یوتھ فیڈریشن کے قیام سے قبل ہمارے مسلم نوجوان خون عطیہ کرنے سے کافی گھبراتے تھے لیکن جب ہماری تنظیم نے خون عطیہ کے شعبے میں کام کرنا شروع کیا ہے تب سے مسلم نوجوان اس میں چڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کے شعبے میں بہار یوتھ فیڈریشن کو بہار میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے جو کہ ہمارے نوجوانوں اور یوتھ فیڈریشن کے کارکنوں کے تعاون کے سبب ممکن ہوا ہے۔انہوں نے تمام نوجوانوں سے خون عطیہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔کیمپ میں محترمہ شبیلا پروین،پنکج کمار،محمد ذبیح اللہ،موہن کمار منگلم،محمد عرفان،امرجیت کشواہا،محمد شہباز عالم،ابھئے کمار سنگھ،محمد تمنا خان،سرفراز احمد،گوربھ اگروال،فیروز خان،دیپک کمار،عرفان انصاری،محمد نسیم،ابھینو کمار،محمد افضال سونو،راجیش کمار چودھری ، محمد عمران خان سمیت تین درجن افراد نے خون کا عطیہ دیا۔اس موقع پر محمد تمنا خان،لچھمی کانت سنگھ،نربھئے کمار سنگھ،پپو خان،محمدروبید،محمد غفران،نوشاد عالم ،محمد فیروز،محمد وسیم،عبدالقادر،محمد شبیر وغیرہ پیش۔پیش تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button