- وزیر اعظم نے خواتین کی صحت غذائی قلت اور تعلیم سے متعلق کاموں کے لیے نوجوان ڈی ایم کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ شیخوپورہ کا نام بہار کے پسماندہ اضلاع میں آتا ہے۔ آکانشا یوجنا بہار کے شیخ پورہ سمیت ملک کے 113 اضلاع میں چل رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت یہاں بہتر کام کیا گیا ہےجس کی پی ایم نے تعریف کی ہے
وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے پسماندہ اضلاع کی فہرست میں شامل شیخوپورہ ضلع کے ڈی ایم کی تعریف کی ہے۔ پی ایم مودی نے نوجوان ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آئی ایس عنایت خان کی طرف سےف آکانشا اسکیم "کے تحت جو بدلاؤ کے کام انجام دی ہیں اس کی تعریف کی ہے۔
وزیر اعظم نے خواتین کی صحت غذائی قلت اور تعلیم سے متعلق کاموں کے لیے نوجوان ڈی ایم کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
پی ایم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نوجوان آئی اے ایس کی تعریف کی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ شیخ پورہ کا نام بہار کے پسماندہ اضلاع میں آتا ہے۔ آکانشا یوجنا بہار کے شیخوپورہ سمیت ملک کے 113 اضلاع میں چل رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت یہاں بہتر کام کیا گیا ہےجس کی پی ایم نے تعریف کی ہے
۔
ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ڈی ایم عنایت خان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آگاہ کیا کہ ہم آہنگی کے تحت انہوں نے ریاست اور مرکز کی تمام اسکیموں پر بین ڈپارٹمنٹل تعاون اور تال میل قائم کرکے اچھی طرح سے منصوبہ بند عمل درآمد کیا۔ ڈی ایم نے پی ایم نریندر مودی کے ساتھ لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ ہنر مندی کی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
بتادیں کہ پسماندہ ضلع کی فہرست میں شامل شیخوپورہ ضلع میں پہلے ہی کافی بہتری آئی ہے۔ دبلے پن میں بھی کمی آئی ہے۔ انڈیکس 28.9 فیصد سے کم ہو کر 16.3 فیصد پر آ گیا ہے جبکہ وزن کا انڈیکس 51.7 فیصد سے کم ہو کر 376 فیصد پر آ گیا ہے۔ خواہش مند ضلع میں شیخ پورہ کے انتخاب کے بعد نیتی آیوگ کے نمائندے کے طور پر پیرامل فاؤنڈیشن نے صحت اور تعلیم کے میدان میں ضلع میں بہت اچھا کام کیا ہے۔