اہم خبریںمضامین

بہار کا انتخاب اور ہماری بے بسی

صوبہ بہار میں تقریبا ہر اضلاع میں چناؤ اختتام پر ہے چند ضلعوں میں ہونا ابھی باقی ہے اور جو باقی ہے وہ اپنی منزل کو بہت تیزی سے طے کر رہا ہے 12 / دسمبر2021 / تک بہار کا پنچایت چناؤ تکمیل ہو جائے گا مدت چناؤ میں جہاں جہاں چناؤ ہوا اور اس کے نتیجے ہمارے سامنے آئے جسے دیکھ کر ہمارے دل تھم سے جاتے ہیں کہ آخر ہم کس طرح سیلاب میں تنکہ بنے جارہے ہیں ہماری قوم کے لوگ اور ہمار ی قوم کے لیڈران کس طرح لاشعوری کا شکار ہوتے جا رہے ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ ہر شخص طفلِ مکتب بنے ہوئے ہیں جیسے بچپن کا زمانہ ہوتا ہے اور کسی کھلونے کو دیکھ کر ہر بچہ یہ خواہش کرتا ہے کہ یہ کھلونا ہمیں مل جائے خواہ وہ اس کے اہل ہو یا نہ ہو,ہوبہو آج ہمارے مسلم لیڈران کا یہی حال ہے ہر شخص یہ سمجھ رہا ہے کہ من شاہ جہانم خواہ اس کے اندر تھوڑی سی بھی قابلیت ہو یا نہ ہو جس کی وجہ سے ہمیں دیکھنے کو ملا کہ جہاں اغیار دو تین امیدوار انتخاب کے لئے خود کو پیش کیا ہے وہی مسلم امیدوار 5/7/9/9/ انتخاب کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ہے چہ جائے کہ وہ جانتا بھی ہے کہ اس میں ہماری قوم کا مفاد بالکل نہیں اور خسارہ اپنا ہی ہے لا شعوری اتنی بڑھ گئی کہ ہر شخص خوش فہمی میں ہے کہ ہم چنین دیگرے نیست

دوسری طرف عوام کی حالت پر بھی صد افسوس کسی کے پیش نظر اپنا خاندان ہے کسی کے پیش نظر اپنا رشتہ دار ہے اور کوئی محلے والے کے دباؤ میں چل رہے ہیں اور کوئی آدمی اپنا ضمیر چند سکوں میں بیچ رہا ہے مستقبل میں ہماری نسلیں ہمیں خوبی سے پکارے گی یا خامی سے ہمیں دعائیں دے گی یا بد دعائیں عوام کو اس کی چنداں ضرورت نہیں

اس کی ایک اصل وجہ یہ بھی ہے کہ مسلم امیدوار جب بھی عہدے پر فائز ہوئے اگر میں یہ کہوں کہ انہوں نے اپنے عہدے کی بالکل قدر نہیں کی تو بے جا نہ ہوگا وہ بس غیروں کے گھر روشن کرنے کی فکر میں اپنے ہی گھر کو بھول گئےجس کی وجہ سے ہائے افسوس آج ہمارے قوم کی حالت یہ ہے کہ ہم پستی کے غار میں دھنستے ہوئے نظر آرہے ہیں اور امید کی کوئی کرن ہمیں نظر نہیں آتی

جس پر ہمیں یہ کہنا پڑتا ہے کہ ہائے ہماری بے بسی اخیر میں پروردگار عالم سے دعاء گو ہوں کہ ہمیں اور خصوصاً ہمارے حکمرانوں کو اچھی سمجھ عطا فرمائے آمین یارب العالمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button