پٹنہ 25 دسمبر ( قومی ترجمان) او میکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر مرکز نے تمام ریاستوں کو الرٹ کر دیا ہے ۔ مہاراشٹر ، گجرات ، مدھیہ پردیش ، ہریانہ اور یوپی حکومت نے بھی نائٹ کر فیو کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بہار کے سی ایم نتیش کمار نے نائٹ کرفیو کے امکانات کو ختم کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بہار میں فی الحال رات کے کرفیو کی ضرورت نہیں ہے ۔
وزیراعلی نے کہا ہے کہ بہار کی صور تحال تمام ریاستوں سے بہتر ہے ۔ یہاں نائٹ کرفیو لگانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ نتیش کمار نے یہ باتیں اس وقت کہیں جب وہ ہفتہ کو سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر ان کے مجسمہ پر پھول چڑھانے آئے تھے ۔
وزیر اعلی کی طرف سے یہ بیان ملک میں بڑھتے ہوۓ کیس کے حوالے سے آیا ہے ۔
سی ایم نتیش کمار سمیت محکمہ صحت کے وزیر اور تمام عہد یداروں نے جائزہ لیا تھا کہ اس سے کیسے نمٹا جائے ۔ اس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ لوگوں کو کور ونا کے نئے ویرینٹ سے کیسے بچایا جائے ۔
بتایا جار ہا ہے کہ فی الحال حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی کرفیو لگایا جائے گا ۔ ہاں کورونا گائیڈ لائن کو مزید سخت کیا جائے گا ۔ نئے ورژن کو دیکھتے ہوئے بہار حکومت عام لوگوں اور خاص لوگوں کے لیے ایک گائیڈ لائن تیار کرنے جا رہی ہے۔