بہار میں ملازمت کا سنہرہ موقع، درخواست کی آخری تاریخ 18 جنوری 2022، جانیں درخواست کا عمل
بہار : 27 /دسمبر (قومی ترجمان) ریاست بہار میں امتناع قانون کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے حکومت سرگرم ہوگئی ہے۔ پولس اور محکمہ امتناعی بھی مسلسل اپنی سرگرمی دکھا رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جائزہ میٹنگ کے بعد اب پولس دن رات معاملے کی جانچ میں لگی ہوئی ہے۔جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔اس کے پیش نظر سنٹرل سلیکشن بورڈ نے امتناعی کانسٹیبل کے عہدہ پر بحالی کا اشتہار جاری کیا ہے۔ جس کے تحت 365 آسامیوں کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ ایسے میں بہار کے نوجوانوں کے لیے سنہرہ موقع ہے جو سرکاری نوکری کے انتظار میں ہیں۔
امتناع قانون کی 365 آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواست کا عمل 19 دسمبر سے شروع ہے۔
درخواست کی آخری تاریخ 18 جنوری 2022 ہے۔
ان آسامیوں کے لیے صرف 12ویں پاس امیدوار ہی درخواست دے سکتے ہیں۔اور جن امیدواروں کا درخواست فارم درست پایا جائے گا انہیں تحریری امتحان میں شرکت کرنا ہوگی۔ تحریری امتحان میں منتخب امیدواروں کا جسمانی استعداد ٹیسٹ لیا جائے گا۔اس کے بعد ان کی تقرری کی جائے گی۔
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے ذریعہ جاری کردہ مولوی سرٹیفکیٹ یا سنسکرت بورڈ کے ذریعہ جاری کردہ شاستری سرٹیفکیٹ رکھنے والے امیدوار بھی اس کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
بتادیں کہ بہار حکومت نے محکمہ آبکاری، رجسٹریشن اور امتناع کی ذمہ داری سخت آئی اے ایس افسر کے کے پاٹھک کو سونپی ہے۔محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری بنتے ہی انہوں نے امتناع کیس میں سرگرمی دکھائی ہے۔