پٹنہ ۔۲۲،فروری : کرناٹک سے شروع ہوا حجاب تنازعہ نے اب بہار میں بھی قدم رکھ دیا ہے ۔ بہار کے بیگوسرائے میں ایک با حجاب لڑکی کو یوکو بینک کے برانچ میں لین دین کرنے سے روک دیا گیا۔لڑکی نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈ یا پر شیئر کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہو گیا ۔ اس معاملے پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے نتیش کمار کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قصور وار بینک ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ واقعہ ہفتہ کے روز کا ہے جب لڑ کی بیگوسرائے کے منصور چک کے یوکو بینک میں پیسے نکالنے گئی تھی ۔ ویڈیو کے مطابق تین سے چار بینک ملازمین نے اسے حجاب ہٹانے کے لیے کہا اور اس کے بعد ہی پیسے نکالنے کی اجازت دینے کے لیے کہا۔لڑکی نے اس کی سخت مخالفت کی اور اپنے والدین کو فون کیا ۔
انھوں نے ملازمین کو تحریری شکل میں یہ دینے کو کہا کہ بینک کے اندر حجاب کی اجازت نہیں ہے ۔ ویڈیو میں لڑکی کے والد بینک ملازمین سے پوچھتے ہیں میں اور میری بیٹی ہر مہینے بینک آتے تھے ۔ پہلے کسی نے بھی اعتراض نہیں کیا تھا ۔ وہ اب ایسا کیوں کر رہے ہیں ؟ اگر کر نا ٹک میں ایسی کوئی چیز نافذ کی گئی ہے تو وہ اسے بہار میں کیوں نافذ کر رہے ہیں ؟ کیا ان کے پاس بینکنگ نظام میں حجاب پر پابندی لگانے کے بارے میں کوئی تحریری اطلاع ہے ؟ ‘ ‘
ملازمین نے انھیں واقعہ کی ریکارڈنگ بند کرنے کے لیے بھی کہا ، جسے خاتون اور اس کے گھر والوں نے منع کر دیا۔اس ویڈ یوکو سوشل میڈ یا پر اپ لوڈ کیا گیا جس کے بعد معاملہ سرخیوں میں آ گیا ۔
اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے لیا نوٹس
بیگوسرائے ضلع کے منصورچک کے UCO بینک میں حجاب پہنے لڑکی کو پیسے دینے سے انکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے نوٹس لیتے ہوئے جانچ کے مطالبے کو لیکر لیٹر جاری کیا ہے ۔
آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بھی اس ویڈیوکو ری ٹوئٹ کیا ۔
تیجسوی نے وزیر اعلی نتیش کمارکو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا ’ ’ آپ اپنے عہدے کومحفوظ کرنے کے لیے کس حد تک جاسکتے ہیں ؟ میں سمجھتا ہوں کہ آپ نے اپنے نظریات ، پالیسیوں ، اخلاقی ذمہ داری اور وو یک کو بی جے پی کے سامنے رہن رکھ دیا ہے لیکن آپ نے ملک کے آئین کا حلف لیا ہے ۔ کم از کم آئین کا احترام کریں اور مبینہ ملازمین کو گرفتار کر یں ۔ اس درمیان یوکو بینک نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے اس واقعہ پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ بینک شہریوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرتا ہے اور ذات-پات یا مذہب کی بنیاد پر اپنے معزز صارفین کے ساتھ تفریق نہیں کرتا ہے ۔ بینک اس ایشو پر جانچ کر رہا ہے ۔
ان خبروں کو بھی پڑھیں