بہار: انٹرمیڈیٹ اور میڑک کے امتحانات کا شیڈول جاری، پروگرام دیکھیں!
پٹنہ (قومی ترجمان) انٹرمیڈیٹ اور میٹرک امتحان 17 فروری سے شروع ہوں گے۔بہار بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ 2022 کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات یکم فروری سے 14 فروری کے درمیان ہوگا وہیں میٹرک کے امتحانات 17 فروری سے 24 فروری تک ہوں گے۔
انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات دو شفٹ میں منعقد کیا جائے گا۔ پہلی شفٹ میں صبح 9.30 سے 12.45 بجے تک اور دوسری شفٹ میں 1.45 سے شام 5 بجے تک امتحانات ہوں گے۔
سوالیہ پرچہ پڑھنے کے لیے 15 منٹ دیے جائیں گے
بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل امتحان اور میٹرک کے انٹرنل اسسمنٹ کی تاریخیں بھی جاری کر دی ہیں۔تمام سکولوں اور کالجوں میں انٹر پریکٹیکل امتحانات 10 سے 20 جنوری تک ہوں گے۔ میٹرک کا انٹرنل اسسمنٹ 20 سے 22 جنوری تک ہونا ہے۔ اس میں سائنس کے مضمون کا انٹرنل جائزہ، سوشل سائنس کی خواندگی کی سرگرمی اور پراجیکٹ ورک شامل ہیں۔اس کے علاوہ ہوم سائنس، میوزک، ڈانس اور فن، آرٹس کے پریکٹیکل امتحانات کے نمبر 25 جنوری تک تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو بھیجنے ہوں گے۔ اسے متعلقہ ضلعی تعلیمی دفتر سے 27 سے 28 جنوری تک بہار بورڈ کو بھیجنا ہوگا۔
بصارت سے محروم طلبہ کو فی گھنٹہ 20 منٹ اضافی ملیں گے: میٹرک اور انٹر کے امتحان میں نابینا اور لکھنے سے قاصر افراد کو رائٹر رکھنے کی سہولت دی جائے گی۔
ایسے امیدوار کو 20 منٹ فی گھنٹہ اضافی وقت دیا جائے گا۔ میٹرک کے امتحانات میں بصارت سے محروم امیدواروں کے لیے پہلے کی طرح سائنس، موسیقی اور ریاضی کی جگہ ہوم سائنس مضمون کا امتحان لیا جائے گا۔ یہ امتحانات 17 اور 18 فروری کو ہوں گے۔ 17 فروری کو ہوم سائنس اور 18 فروری کو میوزک کا امتحان ہوگا۔
اس بار انٹرمیڈیٹ میں ساڑھے 13 لاکھ اور میٹرک میں 16 لاکھ سے زائد امیدوار امتحان دیں گے۔امتحان کے دوران سوالیہ پرچہ پڑھنے کے لیے 15 منٹ ملیں گے۔
اسکول ایکزامینیشن بورڈ نے صاف کیا ہیکہ ہر بار کی طرح اس بار بھی امتحانات کو بد عنوانی سے پاک شفاف ماحول میں منعقد کیا جائے گا ۔ غور طلب ہیکہ میٹرک ر اور انٹر میڈیٹ کا امتحان بہار کے طلباء کے لئے کسی فیسٹیول سے کم نہیں ہوتا ہے ۔ ریاست کے زیادہ تر طلباء سر کاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ایسے میں وہ 10 ویں اور 12 ویں کا امتحان بہار اسکول ایکڑ امینیشن بورڈ کے ماتحت دیتے ہیں ۔
ماضی میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں م جس طرح سے بد عنوانیاں ہوتی رہی ہے اس پر لگام لگانے کی کامیاب کوشش گزشتہ کئی سالوں سے کی جار ہی ہے ۔ اسکول ایکزامینیشن بورڈ فروری 2022 میں منعقد ہونے والے امتحانات کی تیاریوں میں لگ گیا ہے اور ہر ممکن کوشش کی جار ہی ہیکہ امتحانات میں کسی طرح کی کوئی بد عنوانی نہیں ہو ۔