اہم خبریںپٹنہ

بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا تیسرا دو روزہ صوبائی کنونشن 7 و 8 نومبر کو

پٹنہ: بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا تیسرا دو روزہ صوبائی کنونشن آئندہ 7 و 8نومبر کو بہار اردو اکادمی، اشوک راج پتھ پٹنہ کے سیمینار ہال میں ہوگا۔صوبائی صدر قمر مصباحی و جنرل سکریٹری محمد شفیق نے پریس ریلیز میں کہا کہ بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کا تیسرا دو روزہ صوبائی کنونشن(اجلاس) میں بہار کے مشہور و معروف عالمی،قومی و صوبائی سطح کے سماجی،تعلیمی،قومی و ملی رہنماؤں کی شرکت ہوگی۔

اس اجلاس کے سرپرست و استقبالیہ صدر ، مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی،صدر جمہوریہ ہند نیشنل ایوارڈ یافتہ و اور ڈاکٹر اے کے علوی سابق ہیڈماسٹر،شہر وند ممتاز،سند عزاز صدر جمہوریہ ہند ہونگے۔ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر و جنرل سکریٹری نے بہار کے تمام اردو اساتذہ کو اس کنونشن میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں وزیر تعلیم، حکومت بہار، وزیر اقلیتی فلاح، حکومت بہار، چئیرمین اقلیتی کمیشن، چئیرمین، سنی وقف بورڈ،بہار، چیئرمین شیعہ وقف بورڈ،بہار، شفیع مشہدی،سابق صدر نشین،اردو مشاورتی کمیٹی،پروفیسر عبدالصمد سابق صدر نشین اردو مشاورتی کمیٹی،پدم شری پروفیسر ڈاکٹر شرف عالم،سابق وائس چانسلز ایم ایم ایچ اے پی پٹنہ ، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز علی ارشد،سابق وائس چانسلر۔و سابق پرنسپل پٹنہ کالج پٹنہ ، پروفیسر علیم اللہ حالی ، سابق صدر شعبہ اردو مگدھ یونیورسٹی،گیا ، پروفیسر صفدر امام قادری،سابق صدر شعبہ اردو کامرس کالج، اکبر رضا جمشید، سابق جج،نذر امام انصاری ، سابق جج ، اعجاز شعیب ہاشمی ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ، ایجوکیشن ، سلطان احمد ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن،کلیم اللہ دوست پوری،قومی اردو دوست ، سماجی ملی رہنما ، اس ام اشرف فرید ، مدیر اعلیٰ ، قومی تنظیم ، اے کے احسانی ، مدیر اعلیٰ ، پندار ، خورشید اکبر ، مدیر اعلٰی ، ایک قوم ، ایم اے ظفر ، مدیر اعلیٰ،فاروقی تنظیم ، ڈاکٹر محمد انور الھدٰی ، مدیر ہمارا نعرہ ، پرویز عالم ، سابق سینئر لائبریرین ، فضل وارث ، قومی اردو دوست ، انوار الحسن وستوی ، قومی اردو دوست،حبیب مرشد خان ، قومی اردو دوست وغیرہ سرکردہ شخصیات کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button