بہارر یاستی حج کمیٹی کی تشکیل نو، نئی کمیٹی کی میٹنگ جلد ممکن
پٹنہ ( قومی ترجمان ) ریاستی حکومت نے حج آپریشن کے مدنظر 16 رکنی ریاستی حج کمیٹی کی تشکیل نو ہوئی ہے ۔ حاجی محمد الیاس عرف سونو بابو کی . چیئر مین شپ والی کمیٹی کی مدت ختم ہوجانے کے بعد نئی کمیٹی کی تشکیل ناگزیر ہوگئی تھی ۔
نئی کمیٹی کی مدت تین سال کی ہوگی
ضابطے کے مطابق ایک ایم پی اور دوایم ایل سی کو میٹی کامبر بنایا گیا ہے ۔ نئی کمیٹی میں شامل اراکین ان میں سے کسی ایک کو چیئرمین کے عہدے کیلئے منتخب کریں گے ۔
محکمہ اقلیتی فلاح کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رکن پارلیمان محبوب علی قیصر ، اراکین قانون ساز کونسل غلام غوث اور خالد انور کور کن بنایا گیا ہے۔
مقامی اکائی سے جہان آباد ضلع کے کاکو پنچایت کے کھیا معراج احمد شڈ و ، نالندہ کے کرائے پر سرائے کی مکھیا تبسم پروین اور کشن گنج کے کوچادھامن کی مکھیا کلثوم آرا کو بھی رکن بنایا گیا ہے ۔
مذہبی نمائندے کے طور پر امارت شرعیہ پھلواری شریف کے مولانا ثناء الہدی قاسمی اور ریاستی شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین سید افضل عباس کو بھی رکن بنایا گیا ہے ۔
غیر سرکاری اداروں میں دانا پور کے عبدالحق ، منیر کے مولانا طارق عنایت اللہ، خانقاہ مجیبیہ کے مولانا منہاج الدین ، سابق ایم ایل اے مجاہد عالم، اور خانقاه بارگاه عشق تکیہ شریف پٹنہ سٹی کے سیدشاہ عامر شاہد کے ساتھ ریاستی وقف بورڈ کے چیئر مین محمد ارشاد اللہ کو بھی ممبر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ 16 ویں رکن کے طور پر بہار اسٹیٹ حج کمیٹی کے سی ای اوشامل ہیں ۔
ایک نظر ادھربھی :
ایک نظر ادھربھی