دربھنگہ

بدعنوانی کے الزام میں ارئی پنچایت کے مکھیا لطیف الرحمن گرفتار ،جیل رسید

دربھنگہ  (محمد رفیع ساگر / قومی ترجمان بیورو)
ضلع کے سنگھواڑہ بلاک کے ارئی بردی پور پنچایت کے مکھیا لطیف الرحمن کو بدعنوانی کے معاملوں میں سمری پولیس نے گرفتار کر جمعہ کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے۔گاوں والوں کی شکایت پر ایس ایس پی بابو رام نے مکھیا کی گرفتاری کے لئے سمری تھانہ صدر ہری کشور یادو کو ہدایت دی تھی ۔مکھیا کی گرفتاری کے ساتھ ہی پنچایت میں سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہوگئی ہیں۔ایسا بتایا گیا ہے کہ نل جل منصوبہ میں ہوئی بے ضابطگی کو لیکر سمری تھانہ میں درج ایف آئی آر کے ساتھ ساتھ مکھیا کے ڈیلر رہنے کے دوران سرکاری اناج کی ہیرا پھیرا معاملے میں ضلع نیلامی شاخ سے وارنٹ جاری تھا۔غور طلب ہو کہ گاؤں والوں کی شکایت پر ڈی ایم ڈاکٹر ایس ایم تیاگ راجن نے پنچایت میں نل جل منصوبہ میں برتی گئی بدعنوانی کے الزامات کی جانچ بلاک کے سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کم اقلیتی بہبود افسر سے کروائی تھی جنہوں نے پنچایت میں پہنچ کر منصوبے کا زمینی سطح پر جانچ کیا تھا۔جانچ رپورٹ میں الزامات صحیح سامنے آنے پر ڈی ایم کی ہدایت پر بی ڈی او راجیو رنجن کمار نے مکھیا اور اس کے بیٹے ، پنچایت سکریٹری ، تکنیکی معاون ، ورک ایجنسی کے خلاف 27 مارچ کو مقدمہ درج کرایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button