ای-نامینیشن (ای نامزدگی) کی تاریخ میں EPFO نے کی توسیع، ممبرز اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت کر سکیں گے ای نامزدگی
30 /دسمبر (قومی ترجمان) ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن نے پی ایف اکاؤنٹس میں نامزدگی اپڈیٹ کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ قبل ازیں ای-نامزدگی کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی تھی۔ای پی ایف او نے خبردار کیا تھا کہ اگر 31 دسمبر تک ای-نامزیشن نہیں کی گئی تو ملازمین کو 7 لاکھ روپے کی انشورنس جیسی سہولت کا فائدہ نہیں ملے گا۔ ای پی ایف او نے 29 دسمبر کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کر کے یہ جانکاری دی ہے کہ اب پی ایف ممبر 31 دسمبر کے بعد بھی ای-نامیشن کر سکتے ہیں۔ تاہم ای پی ایف او نے اس میں تاخیر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب ای نامزدگی کے لیے کوئی ڈیڈ لائن نہیں ہے۔ ممبرز اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت ای-نامینیشن کر سکتے ہیں۔
سہولت •
ای پی ایف او نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر جانکاری شئر کی ہے
• ممبرز اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت کر سکیں گے ای-نامزدگی
ای نامزدگی کے فوائد:
ای پی ایف او کے مطابق نامزدگی کو اپ ڈیٹ کرکے پی ایف سے روپے نکالنے/ ٹرانسفر ، پنشن اور انشورنس کی سہولت آن لائن حاصل کی جا سکتی ہیں۔اس کے لیے ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پنشن کلیم کا فوری حل بھی ہو سکے گا۔