اہم خبریںبہارکشن گنج

ایڈووکیٹ چودھری خلیق الزمان مورثی قبرستان میں ہوئے سپردخاک

قائد ملت دانشور قوم مشہور قانون داں اور کشن گنج کورٹ سے جوڑے سنیئر ایڈووکیٹ اور بہبل ڈانگی اسٹیٹ کے آخری چشم چراغ چودھری خلیق الزمان(78) منگل کے روز ٹھاکرگنج کے اپنے آبائی گاؤں بہبل ڈانگی میں واقع موروثی قبرستان میں نم آنکھوں سے سپرد خاک ہوئے۔ واضح ہو کہ مرحوم چودھری خلیق الزمان دل کی عارضہ میں مبتلا ہونے کے سبب بنگال کے سلی گوڑی (Neotia) میں زیر علاج حرکت قلب بند ہو جانے پر 5 جولائی بروز سوموار کو دن کے قریب 3 بجے داعی اجل کو لبیک کہا۔ (انا الله وان اليه راجعون)۔

چودھری خلیق الزمان سیاسی زندگی میں اسمبلی امیدوار سال 1990 میں 17 ہزار 102 ووٹ اور سال 1995 میں سماج وادی پارٹی سے 19440 ووٹ حاصل ہوا تھا۔

بتاتے چلے کی مرحوم موصوف جو اپنی بے پناہ قوت ارادی اور خود اعتمادی کے ساتھ زمانے کے کئی دور اور عروج و فراز میں ڈھل کر زندگی کے سفر کو جاری رکھا۔ جہاں سیاسی دنیا سے لیکر دینی ماحول تک اور ثقافت کی دنیا سے لیکر سماجی خدمات کو زندگی کا نصب العین بنایا۔ انہونے سیاسی زندگی میں سال 1990 میں آزاد امیدوار ترازو چھاپ پر ٹھاکرگنج اسمبلی حلقہ سے 17 ہزار 102 ووٹ حاصل کر تیسرے پوزیشن پر رہے۔ جسمیں محمد سلیمان کامیاب ہوئے تھے۔ وہیں سال 1995 میں سماج وادی پارٹی سے سائیکل چھاپ پر بطور اسمبلی انتخاب میں 19440 ووٹ حاصل کر چوتھے نمبر پر تھے۔ جسمیں بھاجپا سے سکندر سنگھ کامیاب ہوئے تھے۔ اور وکالت سال 1969 سے شروع کئے تھے۔

مرحوم موصوف جو اپنی اہلیہ کے علاوے پیچھے چار بیٹیاں و پانچ بیٹے چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ مرحوم کی جنازے کی نماز مرکزی سنی جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا ظہرالاسلام نے پڑھائی۔ اور اپنے کنبے کی قبرستان میں سپرد خاک کر تجہیز و تکفین کی رسم پوری کی گئی۔ جہاں ہزاروں کی تعداد میں شرکاء نے شرکت کر خراج عقیدت پیش کی۔

جن کے سوگواروں میں نظیر احمد، مجیب عالم، اکرام عالم، اجمل عالم، مسعود مظہر دوسری طرف سابق اسمبلی رکن نوشاد عالم، کوچادھامن سابق اسمبلی رکن ماسٹر مجاہد عالم، سابق ضلع چئرمین فیاض عالم، راجد لیڈر مشتاق عالم، ریٹائرڈ بی ڈی او انجم عالم، سابق مکھیا احمد حسین، ماسٹر سعید، علاءالدین، مشتاق احمد گوہر، کشن گنج کے اہم وغیرہ وکلاء نے اظہار تعزیت پیش کی۔ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں مقام عطا فرمائے۔ اور درجات کو بلند کرکے جنت کے اعلی سے اعلی مقام میں عطا فرمائے آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button